تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

بدقسمتی سے ایک بار پھر مذہب کو سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، رضا ربانی

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ا داروں کے درمیان محاذ آرائی وفاق کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی،پاکستان وارلارڈ ازم کا متحمل نہیں ہوسکتا،ریاست کو جو اندرونی اور بیرونی خدشات لاحق ہیں اس میں لازم ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں ، تمام ادارے اپنا کردار آئین کے تحت دیے ہوئے دائرہ کار میں پورا کریں ، بدقسمتی سے ایک بار پھر مذہب کو سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ،آئین کے اندر آرٹیکل2کہتا ہے کہ ریاست کا مذہب اسلام ہے ، جب آئین میں یہ بات درج ہے تو پھر اسلام کو پاکستان کے اندر خطرہ کس سے ہوسکتا ہے۔وہ اتوار کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی کتاب رونمائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ آج اگر دہشت گرد یونیورسٹیوں اور کالجز سے پیدا ہو رہے ہیں تو وجہ یہ ہے کہ ریاست نے خود یہ حالات پیدا کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء تنظیموں پر پابندی ختم کی جائے ،ریاست کو جو اندرونی اور بیرونی خدشات لاحق ہیں اس میں لازم ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں ، تمام ادارے اپنا کردار آئین کے تحت دیے ہوئے دائرہ کار میں پورا کریں ، اداروں کے درمیان محاذ آرائی وفاقی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ دوسری حقیقت بھی جنم لے رہی ہے ضروری ہے کہ ہر سیاسی جماعت اس کا نوٹس لے کہ بدقسمتی سے ایک بار پھر مذہب کو سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی ،آئین کے اندر آرٹیکل2کہتا ہے کہ ریاست کا مذہب اسلام ہے ، جب آئین میں یہ بات درج ہے تو پھر اسلام کو پاکستان کے اندر خطرہ کس سے ہوسکتا ہے ،کیا ہم بھول گئے ہیں کہ آرٹیکل256کہتا ہے کہ پرائیویٹ لشکر نہیں بنائے جا سکتے ، آرٹیکل256 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے ،کیا وہ سپاہی جو اپنی آنکھ کھو بیٹھا ریاست نے معمولی مرہم پٹی کر کے گائوں بجھوا دیا ، کیا یہ ظلم نہیں ہے ، کیا ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا گیا ،ریاست کی رٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ، جب رٹ کو ختم کر رہے ہیں تو آپ کس چیز کو جنم لے رہے ہیں ، آپ وار لارڈ ازم کو جنم دے رہے ہیں ، پاکستان وارلارڈ ازم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Facebook Comments
Share Button