تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا لڑکی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھی کیسے ہراساں کر سکتا تھا؟ حلفیہ کہتا ہوں کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا-جمائما کا شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہنے والے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے عالیشان گھر کی تصاویر شئیر کر دیں-مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں-گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا-اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا-اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ-لوک ورثہ فیسٹیول2نومبر کوشکر پڑیاں میں شروع ہوگا-شلپا شندے نے ریب سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں شوبز میں ریپ یا زبردستی نہیں بلکہ سب ... مزید-اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-میںہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

GB News

نوازشریف ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان

Share Button

چشتیاں(آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے، اور ان کے ساتھ لوگوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے،نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے تبدیلی نظر نہیں آرہی میں نوازشریف سے کہتا ہوں کہ یہ تبدیلیاں نہیں تو کیا ہے، کہ آپ بلٹ پروف سکرین کے بغیر جلسے سے خطاب کررہے تھے،جبکہ آپ نے پنجاب میں بلٹ پروف سکرین استعمال کی، میں چیئرمین نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ احسن اقبال کے سعودی عرب کے اقامہ کی تحقیقات کریں، نوازشریف ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئی جی پنجاب شہبازشریف کے سامنے نوکر کی طرح بیٹھتا ہے ۔اتوار کو جلسہ عامہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں عوام کے جوش وجذبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،7سال پہلے میرے چشتیاں کے جلسے میں ساتھ سولوگ تھے، اس کا مطلب ہے تبدیلی آگئی ہے، کے پی کے آئی جی بہترین پولیس آفیسر ہے، وہاں تمام پروموشن اور تبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں، اگر پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کردی جائے تو دنیا کی بہترین پولیس کا مقابلہ کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران پولیس کو مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ایسی پولیس پر عوام اعتبار نہیں کرتے، عوام ایسی پولیس سے ڈرتے ہیں، پختونخواہ پولیس سارے پاکستان کے لیے مثال بن گئی ہے، پشاور میں ہونے والے حملے میں اگر پولیس 5منٹ میں نہ پہنچتی تو آرمی پبلک سکول جیسا سانحہ رونما ہوسکتا تھا، چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف پنجاب میں مقدمے درج ہیں، مجھے اگر حکومت ملی تو ہم نے جس طرح کے پی کے کی حکومت ٹھیک کی اس طرح پنجاب پولیس بھی ٹھیک کریں گے۔ہم پولیس کی وردیاں تبدیل کرنے کی بجائے اس میں اصلاحات کریں گے، آئی جی پنجاب شہبازشریف کے سامنے نوکر کی طرح بیٹھتا ہے، ہماری حکومت میں آپکو کسی وزیر کے پیچھے درخواست لے کر نہیں پھرنا پڑے گا، عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارے ساڑھے چار سال کے درو حکومت میں کسی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے تبدیلی نظر نہیں آرہی میں نوازشریف سے کہتا ہوں کہ یہ تبدیلیاں نہیں تو کیا ہے، کہ آپ بلٹ پروف سکرین کے بغیر جلسے سے خطاب کررہے تھے،جبکہ آپ نے پنجاب میں بلٹ پروف سکرین استعمال کی، انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کو ڈاکیے کے کپڑے نہیں پہنائیں گے، اصلاح کریں گے ختم نبوت کے معاملے پر فیض آباد میں بہت بڑا دھرنا دیا گیا، نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، نوازشریف آپ اس ملک کے میر جعفراور میر صادق ہو، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ نوازشریف مودی سے بھی دوستی کرے گا۔ نوازشریف اپنا پیسہ بچانے کے لیے فو ج اور عدلیہ کے خلاف ہر سازش کے لیے تیار ہیں نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے، اور ان کے ساتھ لوگوں کا نظریہ بھی کرپشن ہے،انہوںنے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جعلی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ کرکے اقامہ لیا ہوا ہ، کیا دنیا میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے، نوازشریف کے ساتھ کھڑے لوگوں کو ڈر ہے کہ اگلی باری آن کی ہے، میں چیئرمین نیب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ احسن اقبال کے سعودی عرب کے اقامہ کی تحقیقات کریں، عمران خان نے کہا کہ ہم تمام اداروں میں میرٹ لائیں گے، دنیا کا کوئی ملک میرٹ کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم ایسا نظام لائیں گے، کہ غریب کا بچہ اوپر اعلیٰ عہدے تک آسکے ، اربوں روپیہ کمانے والی اسٹیل مل تباہ ہوچکی ہے، پاکستان کے تمام اداروں کو کرپشن اور سفارش نے تباہ کردیا ہے، ہم کیوں پر کھیل پیچھے رہ گئے ہیں؟اس کی وجہ نظام کی کمزوری ہے،ہمیں اگر حکومت ملی تو ہم اس قوم کو آگے لے کر جائیں گے، ہم غریبوں کو تعلیم دیں گے، سرکاری ت اسکولوں کو ٹھیک کریں گے، کسانوں کو ٹھیک کریں گے، جب تک دیہات میں غربت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک خوشحالی نہیں آئے گی، ہم کسانوں کو ہر سطح پر مدد مہیا کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لوگوں آپ نے دھوکے میں نہیں آنا، نوازشریف ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نبی کریم ۖ نے مسلمانوں کو اکٹھا کیا تھا،ہم انشا اللہ پاکستان کے لوگوں کو اکٹھا کریں گے، ہم نے پاکستان کی تمام اقوام کو ایک جھنڈے اور ایک نظریے پر اکٹھا کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button