تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا لڑکی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھی کیسے ہراساں کر سکتا تھا؟ حلفیہ کہتا ہوں کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا-جمائما کا شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہنے والے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے عالیشان گھر کی تصاویر شئیر کر دیں-مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں-گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا-اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا-اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ-لوک ورثہ فیسٹیول2نومبر کوشکر پڑیاں میں شروع ہوگا-شلپا شندے نے ریب سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں شوبز میں ریپ یا زبردستی نہیں بلکہ سب ... مزید-اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-میںہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

GB News

ہم نے اپنے قانونی و آئینی حقوق کیلئے ٹیکسز کے حوالے سے احتجاج کیا جس کو انڈیا کے چینلز نے منفی طور پر پیش کیا، سلطان رئیس الحسینی

Share Button

گلگت ( ثاقب عمر سے )عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا حافظ سلطان رئیس الحسینی نے کہاہے کہ ہم انڈیا کی میڈیا میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے تحریک کو منفی طور پر پیش کر نے کی مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہز ہا ئنس پرنس کریم آغا خان کو سر زمین گلگت بلتستان میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اتوار کے روز انہوں نے اتحاد چو ک مقا م پہ انڈیا مردہ باد کے عنوان سے احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم محب و طن پاکستانی ہیں ہمارا بچہ بھی جب ہو ش سنبھا لتا ہے تو پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا تا ہے ہم نے 1947میں اپنا فیصلہ سنا دیاہے اور ہمارے آبا و اجداد نے نہتے ڈوگرہ کو سر حد پار کرا کر اپنی وفا داری کا ثبوت دیاہے ہمارے قبرستانوں پہ پاکستان زندہ باد کے نعرے اندراج ہیں ہمارے گھروں کے چھتوں پہ پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں ہم نے اپنے قانونی و آئینی حقوق کے لیئے ٹیکسز کے حوالے سے احتجاج کیا جس کو انڈیا کے چینلز نے منفی طور پر پیش کیا ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور ہم اپنی میڈیا سے گذارش کر تے ہیں کہ وہ عوام کے جا ئز حقوق کے حوالے سے ہو نے والی سر گرمیوں کو کوریج دیکر دشمن ملک کو موقع نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ الرحمن ٹیکسز کے افادیت اور فضا ئل بیان کر نے کے بجا ئے ٹیکسز خا تمے کے لیئے اقدام اٹھائیں اور بر جیس طاہر نے سکردومیںجو بیان دیا ہے اس سے حکومت کے جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آچکا ہے ۔انہوں نے حکومت کو دس دسمبر کی ڈیڈ لا ئن دیتے ہو ئے کہا کہ ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کے منسو خی کے حوالے سے نو ٹیفیکشن نہیں کیا گیا تو 12دسمبر سے عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کا بوریا بستر گول کر دے گی اور اس مر تبہ ان کرپٹ حکمرانوں اور دشمن پاکستان حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔عوامی ایکشن کمیٹی اپنے جا ئز مطا لبات کے لیئے پہلے بھی کام کر تی رہی ہے اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے حصول کے لیئے کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خلافت راشدہ کے نظام کے با رے میں وزیر اعلیٰ ذکر کر نے کے بجا ئے خود خلافت راشدہ کے اصولوں پہ عمل کریں اور اپنی تنخواہوں کو کم کر کے غریبوں کے لیئے وقف کر یں ۔ انہوں نے کہاکہ سر کاری ملازمین کے اب ہیٹینگ الائونس کو بھی یہ لوگ ہڑپ کر نا چا ہتے ہیں ہم کسی بھی قسم کے ظلم کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور اس مر تبہ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت وقت کا احتساب کرے گی ۔انڈیا مردہ باد احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین فدا حسین نے کہا کہ ہم نے 1947کو جو جواب انڈیا کو دیا ہے اس سے سبق سیکھ لے اور اس مر تبہ ہمارے اندورنی مسائل کو لیکر ایشو بنا نے کی کوشش کی تو گلگت بلتستان کے عوام دلی میں گھس جا ئینگے اور ان کو بتا دینگے کہ ہم کتنے محب وطن پاکستانی ہیں پاک فوج پہ ہمار ا پہلے بھی اعتماد تھا اور اب بھی اعتماد ہے ہم عوامی مسائل کے لیئے میدان میں آئے ہیں لیکن حکومت اس کو پروپیگنڈہ بنا کر پیش کر رہی ہے جس کا عوامی ایکشن کمیٹی بھر پور جواب دے گی ۔ہو ٹل ایسو سی ایشن کے صدر راجہ ناصر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم پہلے بھی پاکستانی تھے اب بھی پاکستانی ہیں ہم نے اپنے حقوق کے لیئے احتجاج کیا ہے اور اس احتجاج کو انڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا ہے جس کی مزمت کر تے ہیں اور ہم اپنے قا نونی حقوق کے لیئے اپنی جدو جہد کو جا ری رکھینگے ۔جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں حشمت اللہ ، محمد فاروق ، ابرار بگورو، گلاب شاہ آصف نے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہز ہا ئنس پر نس کریم آغا خان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ساتھ ہی ہم حکومت کو یہ بتلا نا چا ہتے ہیں کہ مو دی کے یار آپ کی صفوں میں ہیں اور وزیر اعلیٰ کے ارد گرد ہی مودی کے یار ہیں جو گلگت بلتستان کے حقوق کے ساتھ کھیل کر عوام کو یر غمال بنا کر کرپشن لوٹ کھسوٹ کر نا چا ہتے ہیں لیکن ہم عوامی ایکشن کمیٹی نے جو قدم ٹیکسز اور دیگرایشوزکے حوالے سے اٹھا یا ہے ان کی تا ئید کر تے ہیں اور ہمہ وقت ہر قسم کی قر با نی دینے کے لیئے تیار ہیں ۔منرلز اینڈ جمز ایسو سی ایشن کے صدر راجہ میر نواز میر اور حلقہ 3کے سماجی رہنماء امتیاز گلگتی نے کہا کہ ہمیں را کے ایجنٹ کہنے والے خود را کے ایجنٹ ہیں اور ہم بھا رت پہ لعنت پہلے بھی بھیجتے تھے اب بھی بھیجتے ہیں اور اپنے جا ئز حقوق کے لیئے اپنی تحریک و چلاتے رہینگے ۔انہوں نے کہا کہ جو قربا نیاں ہم نے دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی ہو ئی نہیں ہیں اور اب بھی ہم مملکت پاکستان کی بقا کے لیئے اپنی جا نوں کا نظرانہ پیش کر نے کے لیئے تیار ہیں ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر کر یم خان کے کے نے کہاکہ جو لوگ ہمیں انڈیا کا ایجنٹ کہتے ہیں در اصل وہی انڈیا کے ایجنٹ ہیں اور مو دی کے یار ہیں انڈئین چینلز پہ گلگت بلتستان کے پر امن ٹیکسز کے حوالے احتجاج کو غلط تا ثر دیکر پیش کر نے کی مزمت کر تے ہیں اور جو ملک دشمن عنا صر ہیں ان کے خلاف کاروائی کی اپیل کر تے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف ہمارے ساتھ ہو نے والی ذیادتیوں کا نو ٹس لیں اور ان کر پٹ عنا صر سے عوام کو چھٹکا را دلا نے میں کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس پی پی پی نے لگا یا ہے یا کسی اور جماعت نے لگا یا ہو ہم ٹیکسز ادا کر نے کے حق میں نہیں ہیں اور ان ٹیکسز کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کرینگے ۔جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے انٹر نیشنل ہیومن رائیٹس آبزرورکے کو اڈینٹر و دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت ہو ش کے ناخن لے اور منفی پرو پیگنڈوں سے باز آجا ئیں ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمارے آباو اجداد نے جو قر با نی دی ہے اس کو را ئیگاں جا نے نہیں دیا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے پر امن احتجاج کو انڈیا کے چینلز میں منفی طور پر چلانے کی مذمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ کھڑا ہے اور ملک کی سالمیت کے لیئے اپنی جا نوں کا نظرانہ پیش کر نے کے لیئے تیار ہیں۔ جلسے میں متفقہ طور پر اعلا میہ بھی جا ری کیا گیا اور اعلامیہ میں کہا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی 2013سے اب تک خا لص ہو کر عوامی مفاد عامہ کے لیئے کام کر رہی ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مقصدعوامی مفاد عامہ کے لیئے کام کر نا ہے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا مقصد کسی بھی سیا سی جماعت کے خلاف کام کر نا نہیں ہے وہ مسائل کی نشا ندہی کر کے حکومت کو کاندھا دے رہی ہے تا کہ عوامی مسائل کو حل کر نے میں حکومت کو مدد حا صل ہو سکے اور ہز ہا ئنس پرنس کر یم آغا خان کے دورے کے بعد منظم طریقے سے عوامی مسائل کے حل کے لیئے کام کیا جا ئے گا اور اس حوالے سے مند ر جہ ذیل اعلا میہ جا ری کیا جا تا ہے ۔ہز ہا ئنس پرنس کر یم آغا خان کے ملک پا کستان با لخصوص گلگت بلتستان کے لیئے ان کے گراں قدر خدمات کو سرا ہتے ہو ئے سر زمین گلگت بلتستان آمد پر عوام گلگت بلتستان کی طر ف سے خوش آ مدید کہتے ہو ئے نیک خو اہشات کا اظہار کر تے ہیں ۔آج کا احتجاجی جلسہ حا لیہ دنوں جا ری ٹیکسز کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑ تال اور دیگر پرامن احتجاجی تحریک کو انڈئین چینلوں کی جانب سے ہا ئی جیک کر کے پرو پیگنڈے پر مبنی خبر نشر کر نے کے خلاف احتجاج کا اظہار کر تے ہو ئے پر زور مذمت کر تا ہے ۔ ۔گلگت بلتستان کو نسل کے اراکین و اسمبلی کے حکو متی ممبران کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر اتحا دی جماعتوں کے خلاف من گھڑت الزامات لگا ئے جا نے پر پر زور مذمت کر تے ہوئے یہ مطا لبہ کر تے ہیں کہ قوم سے معا فی مانگیں دیگر صو ارت ان کے خلاف عدا لت سے رجوع کیا جا ئے گا ۔آج کا یہ احتجاجی جلسہ حکومت سے یہ مطا لبہ کر تا ہے کہ گلگت بلتستان سے اعصاب شکن لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنا تے ہو ئے نلتر چودہ میگا واٹ اور سولہ میگا واٹ کو شروع کرے اور اس کے علاوہ ہینزل ڈیم سمیت دیگر نالوں میں لگے ہو ئے پن بجلی گھروں کی مر مت کر کے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا مکمل خا تمہ ممکن بنا یا جا ئے ۔

Facebook Comments
Share Button