تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

ایفاد پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8لاکھ کنال بنجر زمینوں کو آباد کیا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں ہم نے صرف دو ہزار کنال زمین سی پیک اور دیگر قومی مفاد کے منصوبوں کیلئے الاٹ کر کے دی ہے اس کے علاوہ کسی کو ہم نے کوئی زمین نہیں دی ہے سی پیک کیلئے گلگت بلتستا ن میں دو ٹیکنیکل کالجز بنائے جارہے ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم لا رہے ہیں اس کے تحت زمینوں کے پیچیدہ معاملات نمٹائیجائیں گے کیونکہ اس وقت زمینوں کے معاملات انتہائی سنگینی کی طرف جارہے ہیں لوگ آپس میں زمینوں کے لین دین پر لڑ جھگڑ رہے ہیں اس لئے ہم نے طویل مشاورت کے بعد علاقے کے وسیع تر مفاد میں لینڈ ریفارم لانے کا فیصلہ کیا ہے لینڈ ریفارم کیلئے 25کروڑ روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایفاد پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 8لاکھ کنال بنجر زمینوں کو آباد کیا جارہا ہے پہلے فیز میں چار لاکھ کنال زمینیں آباد کی جائیں گی دوسرے فیز میں چار لاکھ کنال زمینوں کو آباد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ بلتستان کے ساتھ جتنے وعدے کئے تھے وہ تمام وعدے پورے کر دیئے گئے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ بلتستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے سابق دور حکومت میں گلگت میں لوگ کہتے تھے کہ سید مہدی شاہ نے سارا پیسہ بلتستان میں لگایا ہے تو ہم کہتے تھے کہ یہ گلگت کے لوگوں کی غلط فہمی ہے مہدی شاہ نے پیسہ بلتستان کی ترقی کیلئے نہیں اپنے گھر کی تعمیر پر خرچ کیا ہے انہوں نے کہاکہ 30دسمبر سے پہلے حویلیاں موٹر وے کا افتتاح ہو گا جس سے گلگت بلتستان سے راولپنڈی کے مابین مسافت دو گھنٹے کم ہو گی سکردو روڈ کی تعمیر اور تھاکوٹ سے رائیکوٹ تک موٹر وے کی تعمیر کے بعد راولپنڈی اور ہمارے علاقے کے درمیان مسافت اور کم ہو جائے گی مسافت کم ہونے سے علاقے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیا پالیسی بنائی گئی ہے اشتہارات کے مسائل بھی حل کرلئے گئے ہیں عامل صحافیوں کیلئے انڈومنٹ فنڈقائم کیا جارہا ہے پریس کلبوں کیلئے خصوصی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button