تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان کے لیے راستہ صاف، سابق وفاقی وزیر نے این اے 131لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر نے عمران خان کے ... مزید-سندھ کے عوام کو وڈیروں نے اپنی طاقت کے زور سے نسل درنسل غلام بنائے رکھا، عائشہ گلالئی پیپلز پارٹی نے سندھ کو 10 میں بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کردیا، ضلع سجاول میں ... مزید-سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات-شاہ عبدالطیف بھٹائی انسائیکلوپیڈیا کی تین جلدیں شائع ہونا تھیں جن میں سے آج پہلی جلد شائع ہوگئی، نگراں وزیراعلیٰ سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی انسائیکلو پیڈیا سندھی ... مزید-پی پی پی کے حلقہ پی بی 25سے امیدوار شریف خلجی (کل) پریس کانفرنس کرینگے-سندھ کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر تباہ کردیا ہے، عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے سے پریشان ہیں، مصطفی کمال سندھ میں اگلا وزیر اعلیٰ پی ایس پی کا یا پھر ہمارا حمایت ... مزید-ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس-حکومت اور اس کے کارندوں نے 80 سالہ بزرگ پنشنرز کو عمر کے آخری دور میں بھی شدید عذاب میں مبتلا کررکھا ہے، جنرل سیکریٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے ریمارکس عدالت ... مزید-عابد باکسر نے شہباز شریف کے لیے نئی مصیبت کھڑی کردی جائیداد ہتھیانے کے لیے مجھ سے قتل کروایا گیا،بعد میں مجھے ہی کیسسز میں ملوث کروا کر جعلی مقابلے میں قتل کروانے کی کوشش ... مزید-بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں شفافیت پر بات کرنے سے قبل نواز شریف کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگیں ،ْفواد چوہدری بلاول کی جانب سے کسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ ... مزید

GB News

حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے تین نیب ریفرنسز میں مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کواشتہاری قراردے دیا،اب نیب آرڈیننس کی سیکشن 512کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا،نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستان میں حسن اور حسین نواز کی کوئی جائیداد نہیں۔پیر کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حسن اور حسین نواز کی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ملی جب کہ بینک اکانٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں۔ احتساب عدالت نے طلبی کے نوٹسز اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد نیب آرڈیننس کی سیکشن 512 کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں’ عدالت نے احتساب عدالت کو نواز شریف کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا’ ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی تینوں درخواستیں مسترد کردیں۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو نواز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ نواز شریف نے ایون فیلڈ’ عزیزیہ اور فلیگ سپ ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔ فیصلہ 12صفحات پر مشتمل ہے ۔ عدالت نے احتساب عدالت کے جاری شدہ فیصلے کو برقرار رکھا ہے ڈویژن بینچ نے 23نومبر کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی جب کہ مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے نواز شریف کی ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی جس کا اطلاق(آج) ہونے والی سماعت سے ہوگا۔جب کہ جج محمد بشیر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنی کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنی 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے۔نیب ریفرنسز کی سماعت کے دورا ن دو مرتبہ وقفہ کیا گیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کے ہمراہ 2 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پہلے وقفے کے بعد نواز شریف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے تو عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد نجی بینک سے تعلق رکھنے والے استغاثہ کے گواہ ملک طیب احمد کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔

Facebook Comments
Share Button