تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا لڑکی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھی کیسے ہراساں کر سکتا تھا؟ حلفیہ کہتا ہوں کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا-جمائما کا شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہنے والے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے عالیشان گھر کی تصاویر شئیر کر دیں-مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں-گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا-اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا-اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ-لوک ورثہ فیسٹیول2نومبر کوشکر پڑیاں میں شروع ہوگا-شلپا شندے نے ریب سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں شوبز میں ریپ یا زبردستی نہیں بلکہ سب ... مزید-اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-میںہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

GB News

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کی طرف سے ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی جبکہ فاضل جج محمد بشیر نے استفسارکیا کہ اسحاق ڈار کب لندن گئے تھے،ایک ماہ چار روز ہو گئے ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم جان بوجھ کر عدالت سے فرار ہے اور ہر بار ایک جیسی ہی میڈیکل رپورٹ پیش کی جاتی ہے جبکہ عدالت ایسی میڈیکل رپورٹس پہلے بھی مسترد کر چکی ہے۔اسحاق ڈار کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کہا کہ آئندہ ہفتے اسحاق ڈار کا حتمی ٹیسٹ ہونا ہے، لہذا انہیں کچھ وقت اور دے دیا جائے وہ اگلے ہفتے ایم آر آئی کرائیں گے،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاجو 11دسمبر کو سنایا جائے گا۔پیر کواسلام آباد کی احتساب عدالت میں سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ احتساب عدالت میں پیش کیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہے اور ان کی شریان 45 سے 50 فیصد سکڑ گئی ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ ہفتے اسحاق ڈار کا حتمی ٹیسٹ ہونا ہے، لہذا انہیں کچھ وقت اور دے دیا جائے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل بورڈ برطانیہ میں ان کا طبی معائنہ کر سکتا ہے اور عدالت چاہے تو دفتر خارجہ کو احکامات دے سکتی ہے۔اسحاق ڈار کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل اگلے ہفتے ایم آر آئی کرائیں گے۔ جس پر جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کب لندن گئے جس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ 30 اکتوبر سے لندن گئے ہوئے ہیں، جج احتساب عدالت نے کہا کہ 1 ماہ 4 روز ہوگئے لیکن ملزم پیش نہیں ہوا۔

 

Facebook Comments
Share Button