تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

Share Button

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں،دنیا بھر میں عرب اور مسلمان رہنمائوں، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر دیا ۔ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردئے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے امن کی کوششوں کے لئے ثالث کے کردار سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔ ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی کوششوں کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ایران نے عالمی برادری خصوصا اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیں۔چین نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے فیصلے سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امن کی کوششوں میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ روس نے کہا کہ اس فیصلے سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بحران کے حل کی کوششیں بری طرح متاثر ہونگی۔فرانسیسی صدر ایمانیول میکخوال نے کہا کہ فرانس اس یکطرفہ اور افسوسناک فیصلے کی حمایت نہیں کرتا۔ جرمنی نے کہا کہ وہ امریکی موقف کی حمایت نہیں کرے گا کیونکہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا کوئی بھی فیصلہ دو ریاستی حل پر مبنی نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔برلن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح غزہ، مغربی کنارے، لبنان، اردن اور ترکی میں بھی مظاہرے کئے گئے۔ ادھر امریکہ، جرمنی اور فرانس نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے دورے میں احتیاط کریں

Facebook Comments
Share Button