تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد-لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے رات کو نیند نہیں آتی،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہوا ہے،برجیس طاہر کارکنان سے خطاب ... مزید-انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب جن معاشروں میں انصاف ناپید ہوجاتا ہے وہ معاشرے بالآخر دنیا ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار-نگران وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ سعیداللہ بابرکی ملاقات بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنانے کیلئے تیزی سے درست سمت میں کام ... مزید-چینی صدر کی پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت ، قیمتی جانی نقصا ن پراظہار افسو س، متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں ... مزید-سی پیک منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی ، پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ... مزید-شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ، بھائی سے کہا لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے ، 5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہ پہنچے ،ہم نے کے ... مزید-جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے ... مزید

GB News

ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچریوں کی ہیٹرک کرنے کاا عزاز روہت شرما کے نام

Share Button

موہالی : بھارتی جارح مزاج بلے باز روہت شرما ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحد بلے باز بن گئے۔

موہالی کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روز میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور تمام 50 اوورز کریز پر موجود رہے۔  روہت شرما نے 12 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 153 گیندوں پر 208 رنز بنا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

وہ ایک روزہ کرکٹ میں 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحد بیٹسمین بن گئے جب کہ ان کے جارحانہ کھیل کی بدولت بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 393 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

روہت شرما نے اس سے قبل 3 نومبر 2013 کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز بناکر پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔

جارح مزاج بلے باز نے 14 نومبر 2014 کو دوسری ڈبل سنچری سری لنکا ہی کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنائی جس میں بھی انہوں نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 264 رنز بنائے جو کہ کسی بھی کھلاڑی کا ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

روہت شرما ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بھارتی بلے باز ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (200) اور وریندر سہواگ (219) بھی ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button