تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

معذور افراد کیلئے پینتیس سو روپے وظیفہ مقرر کرنے پر غورکررہے ہیں، اورنگ زیب ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیر قانون و پارلیمانی امور اورنگ زیب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں موجود معذور افراد کو پینتیس سو روپے وظیفہ مقرر کرنے پر غورکررہی ہے۔انہوںنے جمعہ کے روز ایوان میں حاجی رضوان علی کے ایک قرارداد پر ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں معذور افراد کو تین ہزار روپے وظیفہ مقرر ہے تو وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے تین ہزار پانچ سو روپے وظیفہ مقررکرنے کا وعدہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے ہم گلگت بلتستان میں موجود معذور افرادکا ڈیٹا جمع کررہے ہیں اور معذور افراد کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے افراد کا بھی ڈیٹا جمع کررہے ہیں اور رواںسال کے اختتام تک یہ ڈیٹا جمع ہوگا جس کے بعد ہم اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کریں گے جس کے بعد معذور افراد کو باقاعدہ وظیفہ مقرر کریں گے اس سے قبل ایوان میں ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے حاجی رضوان علی نے کہاکہ معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کیاجائے ایک فیصد کوٹہ نابینا افراد کیلئے مختص کیا جائے ایک فیصد کوٹہ قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے مختص کیا جائے اور ایک فیصد کوٹہ دیگر معذور افراد کیلئے مختص کیا جائے اور گلگت بلتستان میں معذور افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور انہیں باقاعدہ امداد فراہم کی جائے اور ساتھ ساتھ ان کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائے تاکہ یہ لوگ صحت سے متعلق مالی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔سپیکر فدا محمد ناشاد نے یہ قرارداد وزیرقانون اورنگ زیب ایڈووکیٹ کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سفارشات میں اس قرارداد کو بھی مد نظر رکھیں اس موقع پر سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معذور افراد کا کوٹہ وفاقی حکومت نے مقرر کیا ہے ہم اس میں ترمیم نہیں کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک کے کسی اورصوبے میںعضا کی بنیاد پر کوٹہ مقرر نہیں ہے اور گلگت بلتستان میں اعضا کی بنیاد پر کوٹہ مقرر کرنا بھی ممکن نہیں ہے ۔

 

Facebook Comments
Share Button