تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

ناقص گندم کی فراہمی

Share Button

رکن قانون سازاسمبلی جاویدحسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کے نام پر لوگوں کو زہر دیا جارہاہے ‘ملک کے دیگر صوبوں میں چھ ماہ سے زیادہ پرانی گندم فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے مگر اس کے برعکس گلگت بلتستان کے عوام کو پانچ سال پرانی گندم فراہم کی جارہی ہے جو انسانوں کے کھانے کے قابل ہی نہیں ہے اسلئے عوام کو گندم کے کوٹے میں اضافہ کرنے کے ساتھ تازہ گندم فراہم کی جائے’قانون ساز اسمبلی میں جس مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے وہ غور طلب ہے ناقص ومضر صحت گندم کی فراہمی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے’اس ضمن میں اس امر کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے کہ یہ صورتحال کیوں رونما ہوئی اور کون لوگ اس میں ملوث ہیں جو ناقص گندم کی فراہمی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دیکھا جانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا اور کب سے ہو رہا ہے؟یہ بھی دیکھا جائے کہ جو گندم فراہم کی جا رہی ہے وہ حفظان صحت کے مطابق ہے یا نہیں تاکہ لوگ مضر صحت گندم کھانے سے بچ سکیں ۔

Facebook Comments
Share Button