تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد-لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر مریم نواز کا ذکر کر کے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے رات کو نیند نہیں آتی،میرا دل روتا ہے ،اتنا بڑا ظلم ہوا ہے،برجیس طاہر کارکنان سے خطاب ... مزید-انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب جن معاشروں میں انصاف ناپید ہوجاتا ہے وہ معاشرے بالآخر دنیا ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان کے ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار-نگران وزیراعلیٰ سے نگران صوبائی وزیر داخلہ کی ملاقات،ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی جاری ... مزید-نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ سعیداللہ بابرکی ملاقات بارش کے پانی کو بعد میں استعمال کے قابل بنانے کیلئے تیزی سے درست سمت میں کام ... مزید-چینی صدر کی پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت ، قیمتی جانی نقصا ن پراظہار افسو س، متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کااظہار چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں ... مزید-سی پیک منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی ، پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ... مزید-شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ بہت بڑ ی گیم کھیلی ، بھائی سے کہا لاکھوں لوگ آپ کے استقبال کیلئے آئیں گے ، 5ہزار لوگ بھی نواز شریف کو لینے ائیر پورٹ نہ پہنچے ،ہم نے کے ... مزید-جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی جہانگیر ترین خان ناراض کارکنوں کو منانے کبیروالا پہنچ گئے، نظریاتی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب ،رضا حیات ہراج کو ٹکٹ دینے ... مزید

GB News

وفاق میں گلگت بلتستان کی اتنی حیثیت نہیں ہے جتنی ہو نی چا ہیئے ، امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

گلگت ( ثاقب عمر سے)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واضح طور پر گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو بر قرار رکھتے ہو ئے سیاسی حقوق کے ساتھ ٹیکسز کے مطا لبہ کر تی ہے اور جتنے سیا سی حقوق فرہم کئے جا ئینگے اتنے ہی ٹیکس لگے گا بغیر سیا سی حقوق کے ٹیکسز ظلم ہے ۔وفاق میں گلگت بلتستان کی اتنی حیثیت نہیں ہے جتنی ہو نی چا ہیئے گلگت بلتستان کی حیثیت انتہا ئی اہمیت کی حا مل ہے اس طر ح نظر انداز کر نا وفاق کے مفاد میں نہیں ہے گلگت بلتستان کے عوام کا جو دیر ینہ مطا لبہ آئینی صو بے کا ہے اس کو پو را کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ٹیکسز کے معا ملے میں ہم نے عوامی نمائندگی کر نی ہے ۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کنٹیجنٹ ملازمین کو صو با ئی حکومت کی جا نب سے ریگولر کر نے سے کو ئی قیامت نہیں ٹو ٹے گی جو اتنے عر صے سے ڈیو ٹیاں انجام د ے رہے ہیں ان کو ریگولر کیا جا ئے ۔وزیر اعظم نے کنٹیجنٹ ملازمین کو ریگولر کر نے کا کہا بھی ہے لیکن بیوروکریسی نے ڈنڈی ما ری ہے اور ملازمین کو اس طرح ستا یا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویدر الائونس برابری کی بنیاد پر تقسیم اچھا ہے لیکن اس میں رقم کم رکھی گئی ہے اگر کو ئی پالیسی لائی جا تی ہے تو اس میں رقم ذیادہ رکھنے سے ان کو کو ئی مسئلہ نہیں تھا جو رقم ویدر الائونس میں رکھی گئی ہے یہ انتہا ئی کم ہے اتنی رقم سے کو ئی بھی ملازم ایک ہفتہ بھی اپنا گذرا نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے علاوہ تمام وزراء نا اہل ہیں تمام محکموں میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ کسی بھی وزیر یا مشیر کا کام نہیں نکلتا ہے اور وزیر اعلیٰ خود اپنے کابینہ کے افراد کو آگے جا نے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں نیا نعرہ حق ملکیت اور حق حا کمیت کا لیکر عوام کے پاس چلی جا ئے گی اور عوام کو حق ملکیت اور حق حا کمیت کے حقیقی معنی سے آشنا کرے گی اس وقت پی پی پی کے پاس ایک ہی نعرہ ہے اور وہ نعرہ حق ملکیت اور حق حا کمیت کا ہے جس کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر ورکر کام کرے گا اور آئندہ جو انتخا بات ہو نگے اس میں اس نعرے کے ذریعے عوام سے ووٹ لیا جائے گا پیپلز پارٹی حکومت میں آکر عوام کو حق ملکیت اور حق حا کمیت دلا ئے گی اور عام آدمی کے لیئے اصلا حات لا ئے گی غریب عوام کے لیئے قانون سازی کی جا ئے گی حق ملکیت کے حوالے سے بل اسمبلی میں بھی بجھوا دیا گیا ہے لیکن مو جودہ حکومت اسے اسمبلی میں پیش نہیں کر رہی ہے جس سے یہ بات ثا بت ہو تی ہے کہ مو جودہ حکومت کا کو ئی بھی فرد عوام سے محبت نہیں رکھتا ہے اور وزیر اعلیٰ اپنے حد تک با اختیار ہیں اور اپنے ذ اتی مفادات اور مراعات کے لیئے وزیر اعلیٰ ہر وہ اقدام اٹھا تا ہے چا ہیئے وہ قانونی ہو یا غیر قانونی ہو ۔انہوں ے کہا کہ ہماری جماعت نے اب تک عوامی اصلا حات کے لیئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی عوامی اصلا حا ت کے لیئے ہی کام کر ے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلا ئے گی ۔

 

Facebook Comments
Share Button