تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

د16د سمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ،آرمی چیف

Share Button

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ، دشمن کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ جہاں انھوںنے رائفل ایسوسی ایشن کے37ویں نشانہ بازی مقابلے کی تقریب میں شرکت کی ۔ مقابلے میں 142سویلین اور 25 ٹیموں سمیت 811 نشانے بازوں نے حصہ لیا۔پاکستان آرمی کی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس کیساتھ چیمپئن قرار پائے ،ماسٹرایٹ آرمزکی ٹرافی بہاولپورکورکے حوالدارساجدبادشاہ نے حاصل کی۔ آرمی چیف نے مارکس مین شپ کے شاندار معیار پر نشانے بازوں کی تعریف کی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقابلے میں فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے ۔آرمی چیف نے کہاکہ نشانہ بازی سپاہی ہونے کی بنیادی مہارت میں سے ایک ہے ، نشانہ بازی میں مہارت قابل فخر کامیابی ہے ،16دسمبر وہ دن ہے جسے ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے ، ہمارے دشمن نے اس دن ہمیں پشاور میں زخم پہنچایا ،قومی عزم اور ایمان کے ذریعے دل گرفتہ واقعہ سے باہر آئے ۔انھوںنے کہاکہ دشمن کی مکمل شکست کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے ، قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان میں راستہ دیا ہوا ہے ۔انھوںنے کہاکہ فوجی سطح پرپیشہ ورانہ مہارت کیساتھ حالات کارخ موڑا۔

 

Facebook Comments
Share Button