تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

کوئٹہ :چرچ پر دہشت گردوں کاحملے ، 4خواتین سمیت 9افراد جاں بحق

Share Button

کوئٹہ(آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ44 سے زائد افراد زخمی ہو گئے’ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا’ دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں’ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا’صدر ممنون ‘ وزیر اعظم عباسی’ عمران خان ‘ سپیکر ایاز صادق ‘ مولانا فضل الرحمن ‘ شہباز شریف ‘ گورنرمحمدخان اچکزئی ،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی ،آئی جی پولیس نے چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاہے ،انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیںگے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 44سے زائد زخمی ہوگئے،دہشت گردوں نے چرچ پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں دعائیہ تقریب ہورہی تھی۔دو خود کش حملہ آور تھے جن میں سے ایک کو سکیورٹی فورسز نے چرچ کے گیٹ پر ہی مار گرایا جبکہ دوسرے نے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے شدید فائرنگ بھی کی۔ زخمیوں میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرچرچ کے اندر موجودتمام افراد خواتین ،بچوں کو بحفاظت چرچ سے باہر نکالا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چرچ کوکلیئر کرکے فرارہونے دہش گردوں کی تلاش شرو ع کردی ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعہ کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی’ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیوٹی ختم کر کے جانے والے ڈاکٹرز کو واپس بلوا لیا گیا’ ہسپتالوں میں خون دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں 8افراد جاںبحق جبکہ 44سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق چرچ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ ایک دہشت گرد دروازے پر مارا گیا جبکہ دوسرے نے چرچ کے اندر خود کو اڑا لیا۔ دو دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق چرچ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد چرچ کے قریب واقع عمارت میں دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ انہوں نے چاقوئوں کے وار کرکے چوکیدار کو بھی شدیدزخمی کردیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Facebook Comments
Share Button