تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

ہر سال گلگت بلتستان کے دو صحافیوں کوگورنمٹ حج کیلئے بھیجے گی ،وزیر اعلیٰ

Share Button

گلگت (سبخان سہیل) گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کو ہیلتھ سروس پالیسی مرتب کی جائے گی اور بہت جلد اس پہ عمل درآمد شروع کیا جائے گا استور پریس کلب کے ممبران سے ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا پالیسی مرتب کی جاچکی ہے ہر سال گلگت بلتستان کے دو صحافیوں کو گلگت بلتستان کی گورنمٹ حج کیلئے بھیجے گی جس کے لئے واضع پالیسی کے تحت تمام پریس کے ممبران کو بذریعہ قرعہ اندازی حج جیسا عظیم فریضہ ادا کیا جائے گا۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع استور کی پریس کلب کی بلڈنگ کا کام تین سے چار مہینے کے بعد شروع کروایا جائے گا میں استور پریس کلب کے نومنتخب صدر سبحان سہیل اور اس کی کابینہ کو مبارک بعد پیش کرتا ہو اور امید کرتا ہوں کہ سیاسی پارٹیوں سے بالائے طاق ہو کر مثبت رپوٹنگ کرینگے استور پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر ہونے تک عارضی طور پر کسی بھی بلڈنگ میں مکمل سیٹ اپ دیا جائے گا استور کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے علاقے کے عوام کے مسائل اجاگرکئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استور پریس کلب کی بلڈنگ کے حوالے سے اعلانات نہیں بلکہ عملی طور پر اسی سال میں کام شروع کروایا جائے گا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر میرٹ کا قتل عام کیا گیا ہے جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں پہلی مرتبہ ہم نے ویدر پالیسی کے تحت چھوٹے ملازمین کو الاونس دیئے ہیں جس پر اسی فیصد ملازمین خوش ہے جب کہ بیس پرسنٹ ملازمین ناخوش ہے پہلی مرتبہ ہم نے گلگت بلتستان کے اڑتالیس ہزار ملازمین کو انشورنس پالیسی مرتب کی ہے اور کنٹیجنٹ ملازمین کو ایکٹ دو ہزار چودہ کے تحت مستقلی کی پالیسی دی ہیں پالیسی کے مطابق کنٹیجنٹ ملازمین جب سے کنٹیجنٹ میں جاب کررہے ہیں تب سے سروس میں شامل کی جاے گی کنٹیجنٹ ملازمین کی عمر کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے ٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کر مستقل کیا جاے گا۔ہم نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو گراج نہیں بنانا ہے بلکہ قانون اور میرٹ کے مطابق لوگوں کو حق دینا ہے۔

Facebook Comments
Share Button