تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

ایران کی صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Share Button

ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس اختلاف کا شکار رہا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکا کی جانب سے طلب کیے گئے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا جبکہ اجلاس میں روس ،فرانس اور برطانیہ نے امریکاکو تنقید کا نشانہ بنایا۔روس کی جانب سے معاملہ سلامتی کونسل لانے پر امریکا پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ایران میں ہونے والے مظاہرے سے عالمی امن اور سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ دنیا ایران معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔فرانس کا کہنا تھاکہ ایرانی معاملات پر تشویش ضرور ہے مگر اس سے عالمی امن کو خطرہ نہیں۔برطانوی مندوب نے کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کے جائز سیکیورٹی مفادات کا حصول اکثر ایسے انداز میں کیا گیا جس سے عدم استحکام پیدا ہوا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا ایک امریکی غلطی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا ایک امریکی غلطی ہے۔ سلامتی کونسل کے پانچ جنوری کو طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس کو ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں امریکی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نِکی ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں مظاہرے، شام کی طرز کے ایک مکمل تنازعے میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ امریکا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست گزشتہ روز دی تھی، تاہم روس اور دیگر رکن ریاستیں اجلاس طلب کرنے کی وجوہات سے مطمئن نہیں تھیں۔

Facebook Comments
Share Button