تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنا شکست کی وجہ سرفراز احمد

Share Button

ویلنگٹن : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مشکل قرار دیتے ہوئے اہم کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کو شکست کی وجہ قرار دیدیا ہے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ کنڈیشنز ہمارے لئے بہت مشکل تھیں تاہم نیوزی لینڈ کے بلے بازوں اور بالخصوص کین ولیم سن کو کریڈٹ دینا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے اہم کھلاڑیوں کے کیچ ڈراپ ہونے کو میچ میں شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کیچ پکڑ لئے جاتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن امید ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ کیلئے نئی حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 کھلاڑی آو¿ ٹ ہونے سے نقصان ہوا جس کے بعد میچ میں واپس آنا مشکل ہو گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میں 61 رنز سے شکست کا سامنا ہوا ۔ میزبان ٹیم نے شاہینوں کو 317 رنز کا ہدف دیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان بنائے ، پاکستانی اننگز کے دوران بارش نے میچ میں مداخلت کر کے جیت کا سہرا نیوزی لینڈ کے سر پر سجا دیا ۔

Facebook Comments
Share Button