تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لڑکی کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کا بیان سامنے آ گیا لڑکی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر تھی کیسے ہراساں کر سکتا تھا؟ حلفیہ کہتا ہوں کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا-جمائما کا شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہنے والے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے عالیشان گھر کی تصاویر شئیر کر دیں-مشہور کارٹون کیریکٹر ٹام اینڈ جیری اب لائیو ایکشن میں نظر آئیں گے وارنر بروز کی تخلیق کردہ ٹام اینڈ جیری کارٹون کو لائیو ایکشن میں بنانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں-گلوکاری اور اداکاری کے بعد فرحان سعید کی فلم انڈسٹری میں انٹری سکرپٹ کے مراحل مکمل ‘فلم کی عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا-اداکارہ ماہ نور کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بن گئیں بحریہ ٹائون میں اپنے گھرکے باہر پودا لگایا اور سٹرک پر جھاڑو بھی دیا-اداکارہ ساکشی تنورنے بچی گود لے لی یہ بچی میری دعاؤں کا انعام ہے جسے پاکر میں بے انتہا خوش ہوں‘اداکارہ-لوک ورثہ فیسٹیول2نومبر کوشکر پڑیاں میں شروع ہوگا-شلپا شندے نے ریب سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں شوبز میں ریپ یا زبردستی نہیں بلکہ سب ... مزید-اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-میںہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ میری 3 فلمیں ناکام رہیں جو میری زندگی کا سیکھنے کا بہترین تجربہ تھا، بالی ووڈ اداکار

GB News

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری مستعفی ہو گئے

Share Button

کوئٹہ : : نواب ثنا اللہ زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی   نے ٹوئیٹ کر کے اس بات کی تصدیق کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں کیں تاہم مسلم لیگ ن کے ارکان نے ان سے ملاقات سے بھی انکار کردیا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے وزیر اعظم کو پیغام بھجوایا کہ ایک ایسے وقت میں جب وہ تحریک عدم اعتماد پیش کرچکے ہیں ایسے میں ان سے ملاقات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نواب ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ جب اپنے ارکان ہی ساتھ نہیں ہیں تو حکومت بچانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی نے  کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی جب کہ نواب ثناءاللہ زہری نے  مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے جو اسمبلی میں ثابت کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button