تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

غذر: سودی کاروباری مافیا بے لگام ،کئی خاندانوں کے گھرانے اجڑ گئے

Share Button

غذر( بیورورپورٹ) ضلع غذر میں سودی کاروبارسے منسلک مافیا بے لگام ہوگیا علاقے میں کئی خاندانوں کے گھرانے اجڑ گئے بھاری بھر منافع ادا نہ کرنے پر کئی افراد سے جائیدادوں کے ساتھ اولادیں بھی چھین لی گئیں ضلع بھر میں غریب اور مجبور افراد کو سود کے نام پر رقم دی جاتی ہے چند ماہ کے اندر اس رقم کو بڑھاکر دو گناہ کردیا جاتا ہے جب مجبور شخص ایک سال تک بھی سود کی رقم ادا نہ کرے تو ان کی زمین پر قبضہ کیا جاتا ہے بعض ایسے افراد بھی سودی کاروبار کے بینٹ چڑھ گئے ہیں جن کی جائیداد نہیں تھی البتہ بھاری منافع کے عوض انہیں اپنی اولاد سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اسلام اور پاکستان کے آئین و قانون میں سخت جرم قرار دینے کے بائوجود ضلع غذر میں دن دھاڑے سود کا کاروبار گرم ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سب کچھ معلوم ہونے کے بائوجود بااثر افراد کے خلاف کاروائی سے اجتناب کررہے ہیں ذرائع کے مطابق ضلع غذر میں سو د کی کاروبار کے پیچھے مقامی بااثر افراد کے علاوہ غیر مقامی افراد بھی شامل ہیں جو اپنی غیر معمولی اثر رسوخ کی بناء پر قانون اور آئین کے دائرے سے بالکل آزاد ہیں علاقے میں مجبور اور انتہائی غریب افراد کو سود کی رقم کے لیے ڈھونڈا جاتا ہے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں بھاری شرائط طے کئے جاتے ہیں جب رقم مقررہ مدت پر اداء نہ ہوتو بااثر مافیا فوری طور پر پہنچ جاتی ہے اور موقعے سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے مجبور اور قرضے میں پھنسے شخص کی جائیداد قبضہ کی جاتی ہے مجبور افراد کی عمریں کٹ جاتی ہیں مگر سود کی رقم پوری نہیں ہوتی ضلع غذر کے سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر ذمہ دار حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سود جیسے مکرو ہ کاروبار سے منسلک مافیا کو بے نقاب کیاجائے اور غریب عوام کو لوٹنے والے افراد کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سز ا دی جائے ۔

Facebook Comments
Share Button