تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

گلاف پروجیکٹ کے تحت گلیشئرز کے پھٹنے سے انسانی و مالی نقصانات کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،حفیظ الرحمن

Share Button

گلگت ( پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت  بلتستان کے تمام اضلاع کیلئے 37ملین ڈالر کا گلاف پروجیکٹ منظور ہوا ہے اس منصوبے کے تحت گلیشئرز کی حفاظت اور کسی بھی قدرتی آفت سے قیمتی انسانی جانوں کے بچائو کیلئے پیشگی وارننگ سسٹم نصب کیا جاسکے گا۔ گلاف پروجیکٹ کے تحت گلیشئرز کے پھٹنے سے انسانی و مالی نقصانات کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور محکمہ پلاننگ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو گلاف پروجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لے۔ اس سے قبل مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے مختص رقم کی من و عن استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری پلاننگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی خطرات سے آگاہ کرنے کے جدید آلات نالوں میں نصب کئے جائیں۔ گلگت کے دریا کے کٹائو کو کم کرنے کیلئے کاسکیٹنگ کے منصوبے کی سروے کرائی جاچکی ہے اس منصوبے کیلئے مختلف ڈونرز ایجنسیوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔  دوسری جانب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں 20کروڑ روپے کی خطیر رقم سے 10ماڈل سکولز جون تک مکمل کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے سکولوں کیلئے سہولیات کی کمی دور کرنے کیلئے فزیبلٹی پلانٹ وضع کیا جائے تاکہ سرکاری سکولوں میں طالب علموں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ سکولوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

Facebook Comments
Share Button