تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم-وزیراعلیٰ پنجاب سے دانش سکولز سے فارغ التحصیل ہوکراعلی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ملاقات دانش سکول پر تنقید کرنے والے سیاسی لیڈروںنے اپنے ... مزید-سپریم کورٹ کی سفارش پر قائم کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے اکیس غیر معیاری نجی اور سرکاری لاء کالجز بند کرنے کی سفارش کر دی-چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا-وزیراعلیٰ پنجاب کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت-وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین عوام کی خدمت کا ... مزید-فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے،ایسا انکشاف جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا-لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ... مزید-پشاور، بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے پر صوبائی کابینہ کو بریفننگ واحد منصوبہ ہے جو قلیل عرصے اور کم لاگت سے مکمل ہوگا،پرویز خٹک مجموعی لاگت میں بسوں کی خریداری، اراضی، کمرشل ... مزید-عوام کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب نا کامی کا شکار ہوئی ہے ، سید صفدر حسین شاہ

GB News

سمارٹ میٹرزکے نظام کو تمام علاقوں تک وسعت دینے کاحکم

Share Button

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں انرجی ریگولیشن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سمارٹ میٹرزکا پائلٹ پروجیکٹ انتہائی کامیاب رہا ہے اس منصوبے کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ گلگت کے دیگر علاقوں سے بھی اس منصوبے کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے عوام نے سمارٹ میٹرز نصب کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو بھی بلاتعطل فل والٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہو جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کنوداس میں اس منصوبے کی انتہائی کامیابی کے بعد ذوالفقار آباد اور نور کالونی میں سمارٹ میٹرز نصب کئے جائیں اور بتدریج گلگت کے تمام علاقوں میں سمارٹ میٹرز کے نظام کو وسعت دی جائے تاکہ بجلی کا ضیاع اور بجلی کی چوری کو روکا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے توانائی کے متبادل ذرائع متعارف کرانے کیلئے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے متعارف کرارہے ہیںتاکہ گلگت کے عوام کو گیس کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے جن منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے ان میں تیزی لائی جائے اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ جو ٹھیکیدار بروقت بجلی کا منصوبہ مکمل نہ کرے اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کے بارے میں دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ ہینزل ، عطاء آباد، کے آئی یو سمیت دیگر میگا پاور پروجیکٹس کی تعمیر کے بعد گلگت  بلتستان کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات ملے گی۔

Facebook Comments
Share Button