تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم-وزیراعلیٰ پنجاب سے دانش سکولز سے فارغ التحصیل ہوکراعلی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ملاقات دانش سکول پر تنقید کرنے والے سیاسی لیڈروںنے اپنے ... مزید-سپریم کورٹ کی سفارش پر قائم کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے اکیس غیر معیاری نجی اور سرکاری لاء کالجز بند کرنے کی سفارش کر دی-چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا-وزیراعلیٰ پنجاب کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت-وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین عوام کی خدمت کا ... مزید-فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے،ایسا انکشاف جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا-لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ... مزید-پشاور، بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے پر صوبائی کابینہ کو بریفننگ واحد منصوبہ ہے جو قلیل عرصے اور کم لاگت سے مکمل ہوگا،پرویز خٹک مجموعی لاگت میں بسوں کی خریداری، اراضی، کمرشل ... مزید-عوام کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب نا کامی کا شکار ہوئی ہے ، سید صفدر حسین شاہ

GB News

حسن علی ایک اور ریکارڈ پر قبضہ کرنے کے انتہائی قریب

Share Button

لاہور:پاکستان کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے ہیں ۔اپنی عمدہ باؤلنگ کی بدولت دنیا کے تگڑے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نطانے والے اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان حسن علی اب شعیب اختر کا ریکراڈ توڑنے کے قریب ہیں ۔ حسن علی لگاتار 13 و ن ڈے انٹرنیشنل میچوں میں مسلسل وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں اور اگر انہوں نے اگلے تین میچوں میں ہر میچ کے دوران کم از کم ایک وکٹ بھی حاصل کر لی تو شعیب اختر کا ریکارڈ برابر کر دیں گے جنہوں نے 16 لگاتار میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سب سے زیادہ لگاتار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے دوران وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے لگاتار 26 میچوں میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ حسن علی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین باؤلر کا اعزاز حاصل کیا اور  ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ مایہ ناز باؤلر وقار یونس سے چھین لیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button