تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

فاسٹ باؤلر حسن علی کی پی ایس ایل کے ابتدائی دو میچوں میں شرکت مشکوک

Share Button

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی انجری کے حوالے سے خدشات اور قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی چار ہفتے کے لئے ان فٹ ہوگئے ہیں اور پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی شرکت کا امکان بہت کم ہے۔

مکی آرتھر نے آکلینڈ سے بتایا کہ حسن علی کو فزیو ویب سنگھ نے چار ہفتے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ فاسٹ بولر سرفراز احمد کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے جبکہ کپتان کو نظر انداز کرنے کا تاثر بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن علی کی انجری حقیقی تھی جس کی وجہ سے انہیں تیسرے میچ میں ڈراپ کیا گیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button