تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں 13فروری کے بعد آ سکتی ہیں، امجد حسین

Share Button

اسلام آباد(چیف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی خبریں 13فروری کے بعد آ سکتی ہیں کیونکہ 13فروری کے بعد ہمارے دوست بیٹھیں گے ۔ 13کو ہی بتا سکتے ہیں کہ کیا ہو گا؟ کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 11ہے جب تک مسلم لیگ (ن) کے اندر پکنے والا لاوا نہیں پھٹے گا تب تک عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہو گی عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا سارا انحصار مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین اسمبلی پر ہے عدم اعتماد کی ساری باتیں مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کی طرف سے آ رہی ہیں ، حاجی جانباز اور میر سلیم کی پوزیشن الگ ہے دونوں کے بڑے گروپ ہیں مسلم لیگ ن کے اندر کا لاوا کب پھٹے گا یہ کچھ روز بعد پتہ چلے گا عدم اعتماد کی باتیں مسلم لیگ کی طرف سے سامنے آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ 13فروری کو آئینی حیثیت کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا بڑا کنونشن ہو رہا ہے جس میں کئی دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button