تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

ایم ڈی (نیٹکو)کی تقرری سوفیصد میرٹ پرہوگی،ڈاکٹرکاظم نیاز

Share Button

اسلام آباد(محمداسحاق جلال،غلام عباس) ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کے نئے ایم ڈی کی تقرری کے لئے4رکنی پینل نے14 امیدواروں سے ٹیسٹ وانٹرویو لے لئے۔ایم ڈی کے لئے16امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کے گئے تھے ان میں سے دوامیدواروں کواپنے ادارے کی جانب سے این او سی نہیں ملا جس کے باعث یہ دونوں امیدوارٹیسٹ وانٹرویو میں شامل نہ ہوسکے۔باقی امیدواروں نے ٹیسٹ وانٹرویو میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیاز نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ وانٹرویو کامرحلہ مکمل ہوگیا ہے ایک ہفتے کے اندراندر نتائج کااعلان کردیاجائے گا اور نئے ایم ڈی کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ ٹیسٹ وانٹرویو میرٹ پر لئے گئے ہیں۔ایم ڈی کی تقرری سوفیصد میرٹ پرہوگی۔ادھرسیکرٹری داخلہ اورقائم مقام ایم ڈی نیٹکو بلال میمن نے کہا ہے کہ14امیدوارٹیسٹ وانٹرویو میں شامل ہوئے تھے پیپرزچیک ہونے کے بعدنتیجہ فائنل کرکے چیف سیکرٹری جو کہ بورڈآف ڈائریکٹر کے چیئرمین بھی ہیں کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ چیف سیکرٹری سے حتمی منظوری لینے کے بعد نئے ایم ڈی کی تقرری کردی جائے گی۔50نمبرٹیسٹ اور50نمبرانٹرویو کے لئے رکھے گئے تھے۔فی الحال یہ نہیں بتاسکتے ہیں کہ کون ایم ڈی بنے گا۔کیونکہ ابھی ہم نے ٹیسٹ وانٹرویو لئے ہیں کچھ باتیں میڈیا سے شیئرکرنامناسب نہیں سمجھتے ہیں نتائج مرتب کرنے کے بعد کہاجاسکتا ہے کہ کون ایم ڈی کے لئے اہل ہے ایک سے دوہفتے میں رزلٹ کاباقاعدہ اعلان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیااوربرطانیہ میں پڑھنے والے لوگ بھی ٹیسٹ وانٹرویو میں شامل ہوئے ہیں۔ٹیسٹ وانٹرویو کے دوران نگرانی انتہائی سخت کی گئی جوشخص سب سے زیادہ نمبر لے گا وہی ایم ڈی نیٹکو مقررہوگا۔ادھرذمہ دارذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ڈی نیٹکو کی تقرری تین سال کے لئے کنٹریکٹ پرہوتی ہے۔لہذااس کے لئے عمرکی شرط نہیں ہونی چاہئے۔کیونکہ عمر کی شرط ہونے سے تجربہ کاراوراعلیٰ عہدوں پر فائزرہنے والے کئی افسران دوڑمیں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔عمر کی شرط نہ ہوتی تو تجربہ کاراوراعلیٰ عہدوں پرفائزرہنے والے افسران بھی دوڑ میں شامل ہوسکتے تھے اور اس سے ادارے کوبہت بڑافائدہ ہوتا۔

Facebook Comments
Share Button