تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی، ایک روز بعد ہی علیحدگی ہو جانے کی پیشن گوئی بھی کر دی گئی-چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم کی سی آر شمسی کوقومی روز نامہ سماء اسلام آباد کا ریزیڈنٹ ایڈیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد-سعداحسن قاضی اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے ناظم منتخب-تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو میں ہفتہ صحت میلہ کے حوالے سے کیمپ لگایا گیا،افتتاح انجینئر اعظم خان اور احسن خان نے کیا-ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 26 فروری کو ہوں گے-ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا اچانک معائنہ،مریضوں کے مسائل دریافت کیے-اپنا چکوال اور شان پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش مزاحیہ ڈارمہ عقل وڈی کے مج مکمل فروری کی شب اپنا چکوال چینل پر پیش کیا جائیگا-مقدمات کی تفتیش کے مد میں 55 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے-پٹرولنگ پولیس دلیل پور نے کار میں غیر قانونی اور غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کوگرفتار کر لِیا-ڈاکٹر خادم حسین قریشی کا ٹنڈو الہیار ، ٹنڈو جام ، شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد ، تعلقہ اسپتال قاسم آباد ، نوابشاہ اور ہالا میں ہیپاٹائٹس سینٹر ز کا دورہ

GB News

دپیکا اور رنویر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

Share Button

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے اور اس حوالے سے دونوں کے گھر والوں نے تیاریاں بھی شروع کر دیں۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ساحل سمندر پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا پسند ہے اس لیے ان کی شادی کی تقریب بھی کسی ساحلی شہر میں ہو گی اور جوڑے نے اپنی شادی کو  یادگار بنانے کے لیے کسی اچھے مقام کی تلاش بھی شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد ممبئی اور بینگلورو میں استقبالیے ہوں گے جس میں دونوں اداکاروں کے دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی سالگرہ منانے رنویر سنگھ کے ساتھ سری لنکا گئی تھیں۔

Facebook Comments
Share Button