تازہ ترین

Marquee xml rss feed

فیس بک پے در پے مشکلات کا شکار شئیرہولڈرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں شروع کردیں-تحریک انصا ف نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ضرور پورے کرے گی ‘صمصام بخاری تحریک انصاف موجودہ حالات میںچند دشواریوں کا سامناہے اور ان انشاء اللہ جلدان مسائل سے نکل آئیںگے ... مزید-وزیراعظم اورچیئرمین نیب کی خفیہ اور سرعام ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی کاتاثرملتاہے، بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس میں آزاد اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں، ... مزید-حکومت کے اتحادی ہیں، وزارت ہماری ترجیح نہیں،سردار اختر مینگل بلوچستان کا مسائل کا حل چاہتے ہیں وزیراعظم لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے تو مبارک باد دوں گا کسی کی ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، تفصیلی اور جامع اصلاحات پروگرام کیلئے وزیر مملکت حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی-چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت-حکومت کے 60 دن مکمل وزیراعظم عمران خا ن نے وزراء سے 60 روزہ کاکردگی کی رپورٹ مانگ لی-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معروف گلوکار فخر عالم کی ملاقات-پشاور، تبدیلی کے نعرے پر آنے والی حکومت ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی،سینیٹر سراج الحق تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے مہنگائی میں اضافہ ہونے سے دکاندار اور گاہک ... مزید-عمران خان نے قندہار واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار امن و امان کے قیام کیلئے افغانستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے بھاری قیمت ادا کی ہے، وزیراعظم ... مزید

GB News

گوجال میں آئی بیکس کے غیرقانونی شکار کاانکشاف

Share Button

گلگت( خصوصی رپورٹر)تیرہ سالہ بچے کے ساتھ ہمالین آئی بیکس کے شکار کرانے سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں محکمانہ ذرائع کے مطابق بلتستان ہوشے کیلئے تیرہ سالہ بچے کے والد کے نام پر آئی بیکس کے شکار کا پرمٹ جاری ہوا ،تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ایف او جنگلی حیات ضلع گانچھے سے نہ تو پرمٹ کو تبدیل کرکے گلگت یا ہنزہ کیلئے کوئی تحریری خط آیا اور نہ ہی محکمہ نے گوجال میں ہمالین آئی بیکس کے شکار کا اجازت نامہ جاری کیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچے کے پاس شکار کرنے کیلئے بندوق کا لائسنس نہیں ہوتا ہے اس لئے کم عمر بچوں کے شکار پر بھی پابند ہے انہوں نے بتایاکہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت وہی شخص شکار کرسکتا ہے جس کے نام پرپرمٹ محکمہ جنگلی حیات نے ایشو کیا ہے محکمانہ ذرائع کے مطابق غلکین کمیونٹی کنرویشن ایریا میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے  والے تیرہ سالہ بچے نے اپنے باپ کے پرمٹ پر شکار کیا اس کے سائیڈ کا ریکارڈ بھی محکمے کے پاس موجود نہیں ہے بلکہ شکار کے بعد انڈر سائیڈ شکار کو چالیس انچ ظاہر کرکے باپ اپنے شکاری بیٹے کیساتھ اسلام آباد فرار ہوا ہے ذرائع کے کہنا ہے کہ اس شکار کرانے میں محکمہ جنگلی حیات کے آفیسران مبینہ طورپر ملوث ہیں جس کی وجہ سے جنگلی حیات کے تحفظ پر کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری جنگلی حیات، جنگلات و ماحولیات سے اپیل کی ہے کہ ایسے خلاف ضابط شکار کرانے والے محکمے کے آفیسران کیخلاف فوری تحقیقات کا دائرہ وسیع کیاجائے اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔

Facebook Comments
Share Button