تازہ ترین

Marquee xml rss feed

فیس بک پے در پے مشکلات کا شکار شئیرہولڈرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں شروع کردیں-تحریک انصا ف نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں وہ ضرور پورے کرے گی ‘صمصام بخاری تحریک انصاف موجودہ حالات میںچند دشواریوں کا سامناہے اور ان انشاء اللہ جلدان مسائل سے نکل آئیںگے ... مزید-وزیراعظم اورچیئرمین نیب کی خفیہ اور سرعام ملاقاتوں سے انتقامی کارروائی کاتاثرملتاہے، بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس میں آزاد اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں، ... مزید-حکومت کے اتحادی ہیں، وزارت ہماری ترجیح نہیں،سردار اختر مینگل بلوچستان کا مسائل کا حل چاہتے ہیں وزیراعظم لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے تو مبارک باد دوں گا کسی کی ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، تفصیلی اور جامع اصلاحات پروگرام کیلئے وزیر مملکت حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی-چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت-حکومت کے 60 دن مکمل وزیراعظم عمران خا ن نے وزراء سے 60 روزہ کاکردگی کی رپورٹ مانگ لی-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے معروف گلوکار فخر عالم کی ملاقات-پشاور، تبدیلی کے نعرے پر آنے والی حکومت ابھی تک عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی،سینیٹر سراج الحق تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے مہنگائی میں اضافہ ہونے سے دکاندار اور گاہک ... مزید-عمران خان نے قندہار واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر رنج و غم کا اظہار امن و امان کے قیام کیلئے افغانستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز نے بھاری قیمت ادا کی ہے، وزیراعظم ... مزید

GB News

ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ کی نیب سے رجوع کرنیکی ہدایت

Share Button

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایلاین جی معاہدے سے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی ایل این جی معاہدے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اختیار ات کا غلط استعمال کر رہی ہے اور عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کیا جائے ،ریکوڈک اور سٹیل مل کی   طرح ان معاملات میں دوبارہ مداخلت نہیں کریں گے جبکہ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments
Share Button