تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے این اے 65 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا-وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا جمرودخیبرایجنسی کامختصردورہ ،گرڈ سٹیشن کاافتتاح کیا-سبیکا شیخ پاکستان کی بیٹی ہے جس کے بچھڑے پر ہر آنکھ غم پر نم ہے ، حلیم عادل شیخ رہنماء پی ٹی آئی-ایم کیو ایم کے لیڈرز کبھی الگ صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی معافی مانگ لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سندھ ٹوڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں، عوام ایم کیو ایم کا اصل ... مزید-خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند براہمداغ بگٹی نے نواز شریف کی حمایت کردی-بلوچستان سی پیک کا مرکز ہے ،پاکستان کا چین سے گہرا تعلق ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہا ہے، میر عبدالقدوس بزنجو سی پیک کی تکمیل ہمارا مقصد ہے جس سے پورے ... مزید-اورنج لائن پیکیج ٹو پر بھی میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر کامیابی سے چلا دی گئی ‘خواجہ احمد حسان تعمیر و ترقی کے سفر اور عام شہریوں کو عزت دینے کی کوششوں میں کسی کو رکاوٹ ... مزید-شہبازشریف کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ،حوالدار شاہد ،شہری محمد اسلم کی شہادت پر اظہار افسوس بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری ... مزید-قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) سہ پہر تین بجے طلب کرلیا-الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کا مسودہ ویب سائٹ پر جاری کردیا

GB News

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس : 1کھرب 84ارب روپے مالیت 24 منصوبے منظور

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی )سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 1کھرب 84ارب روپے مالیت  سے زائد کے 24 منصوبے منظور جبکہ ایک کھرب 69  ارب روپے سے زائد مالیت کے 10 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں سوکھی کناری  ، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور سے شمالی علاقہ جات میں پن بجلی کی پیداوار کے لیے 73601.81 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس  نے ایکنک کو بھجوا دیا ۔ ۔ توانائی کے دوسرا منصوبہ    پی پی آئی بی   اسلام آباد کی ترقی کے  لیے 64.36 ملین روپے  مالیت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س نے منظور کر لیا۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام کی شرکت ۔توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی کے 2 منصوبے پیش کیے گئے جس میں سوکھی کناری  ، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور سے شمالی علاقہ جات میں پن بجلی کی پیداوار کے لیے 73601.81 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس  نے ایکنک کو بھجوا دیا ۔ ۔ توانائی کے دوسرا منصوبہ پی پی آئی بی  اسلام آباد کی ترقی کے  لیے 64.36 ملین روپے  مالیت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س نے منظور کر لیا ۔ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے 11 منصوبے پیش کیے گئے جس میں وزارت ریلوے کی جانب سے  ریلوے سٹیشن کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے 1455.29 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں  منظور کر لیا ۔۔ وزارت ریلوے کا دوسرا منصوبہ  18630.00 ملین روپے کا پیش کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے ریلوے سٹیشنز خانیوال ، ملتان ، لودھراں اور شاہدرہ باغ کے پرانے اور غیر فعال سگنلز کی تبدیلی شامل ہے جس کو اجلاس نے  ایکنک کو بھجوا دیا ۔۔ کمیونیکشن ڈویژن کی جانب سے وادی چترال میں چار پلوں اور اس سے ملحقہ  سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کے لیے 544.668 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں  منظور کر لیا ۔۔ اجلاس میں  کمینیوکیشن ڈویژن کے دو بڑے منصوبے  پیش کیے جس میں چترال سے بونی ، مستوج اور شندور تک سڑک کی بہتری اور چوڑائی  کے لیے 19127.00 ملین روپے کا منصوبہ ، جبکہ دوسرا منصوبہ  بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی زیارت موڑ کچھ ،  ہرنائی اور سنجاوی  روڈ کی تعمیرنو اور اپ گریڈیشن  کے لیے 10798.447 ملین کی مالیت کا پیش کیا ، اجلاس نے دونوں بڑے منصوبوں کو ایکینک بھیج دیا ، اجلا س میں کمیونیکشن ڈویژن نے  لاھور امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہدرہ میں چھے لین پل کی تعمیر کے لیے 2094.788 مہین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا ۔ ۔ آزاد جمو ں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں  لینڈ  سلائیڈنگ کی وجہ سے بند  ہو نے والی سڑکوں کو کھولنے کے لیے جدید مشنری کی خریداری کے لیے 500.00 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں  منظور کر لیا ۔ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے اجلاس میں دو منصوبے پیش کیے جس میں ایک منصوبہ بنوں ایرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے  715.00 ملین روپے مالیت  کا منصوبہ پیش کیا گیا دوسرا منصوبہ  کراچی ، ملتان ، فیصل آبا د اور نیو اسلام آباد ایرپورٹ کے حفاظتی انتظامات کو مزید بہتربنانے  کے لیے 2236.710 ملین روپے کی لاگت سے منظور کر لیا ۔ کمنیونیکشن ڈویژن نے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کی تعمیر نو کے لیے  زمین کے حصول کے لیے 5294.00 ملین روپے کا منصوبہ جبکہ راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دوہرا کرنے لے لیے 10995.00 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس نے  منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا ۔۔ سی ڈی دبلیو پی کے اجلاس میں وزارت مواصلات نے ڈیرہ غازی خان میں شمالی  بائی پاس کی تعمیر کے لیے 5560.130  ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو ایکنک بھجوا دیا گیا۔وزارت آبی  وسائل کی جانب سے راجن پور پنجاب میں واقع مورنج ڈیم کے لیے فزیبلپٹی رپورٹ کی تیاری ، ڈیزائن اور ٹینڈر کے لیے 371.686 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس میں  منظور کر لیا ۔ ۔ کیپیٹل ایڈ منسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے  اسلام آباد پمز ہسپتال میں نیورو سائنسز مرکز کے قیام کا منصوبہ پیش کیا جس کی  کل لاگت 7439.00 ملین روپے پیش کی گئی جس کو اجلا س نے حتمی  منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا  ۔ کیپیٹل ایڈ منسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن نے   پمز ہسپتال  اسلام آباد کے اندر ہی کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے 5156.00 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا ۔ جس کے تحت کیموتھراپی ، سرجیکل ٹریٹمنٹ ، کینسر کی تشخیص اور کینسر کی روک تھام جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کو اجلاس میں  منصوبے کے سول ورکس کو منظور کیا  جس کی کل لاگت 1998.000 ملین روپے ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات  نے میر پور آزاد کشمیر میں 100 کلو واٹ والے درمیانی لہر کے ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر کی تنصیب کے لیے 143.856 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا ، جس کے تحت میر پور آزاد کشمیر میں 10  ملین افراد کو اعلی معیار کے ریڈیو سگنلز مہیا کرنے کے لیے نئے ٹرانسمیٹرز نصب کیے جائیں گے اس منصوبے کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔  ۔ وزارت اطلاعات و نشریات  نے مظفرآباد میں ریڈیو سٹیشن کی عمارت کی تعمیر نو کے لیے 160.621 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے  سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں  ثقافتی تبادلہ پروگرام کے تحت بیرون ملک سکالرز کو سبسڈی دینے کے لیے 709.218 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ۔

Facebook Comments
Share Button