تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

سعودی عرب نے دکانوں پر 100 فیصد سعودائزیشن کے لیے تیاری کر لی

Share Button

دمام: ماہرین اقتصاد و محنت نے بقالوں کی سعودائزیشن کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے 9نکاتی فارمولا پیش کر دیا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیاگیا ہے جبکہ وزارت محنت و سماجی بہبود آئندہ مرحلے میں بقالوں کی 100 فیصد سعودائزیشن کا مشن شروع کرنے جارہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ سعودیوں کے نام سے بقالے چلانے والے غیر ملکیوں کی پالیسی ناکام بنانے کیلئے مالکان کو بینکوں میں اکاونٹ کھولنے کا پابند بنایا جائے۔ علاوہ ازیں جو سعودی بھی یہ ظاہر کرے کہ فلاں بقالہ اس کا ہے اسے اپنا بقالہ خود چلانے کا پابند کیا جائے اور کیش میں لین دین بند کردیا جائے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد سوچ سمجھ کر کیا جائے، جلد بازی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ جلد بازی کے چکر میں قومی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس سلسلے میں سبزی منڈی اور لیموزین کی مکمل سعودائزیشن کے فیصلوں کے نتائج سے سبق لیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بقالوں کی سعودائزیشن کے فیصلوں کی بدولت عملدرآمد کے پہلے سال ہی 20 ہزار اسامیاں نکلیں گی۔ مجلس شوری میں اقتصادی و توانائی کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن الراشد نے کہا کہ بقالوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ اصولی طور پر بہت اچھا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں میں پڑنے سے بچنے کیلئے یہ اقدام بہت سوچ سمجھ کر نا ہوگا اور بعض غلطیوں کا خمیازہ بڑا بھاری ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button