تازہ ترین

Marquee xml rss feed

لاہور، جو لوگ محض ذاتی مفادات کی خاطر اپنی وفاداریاں بدل کر ہر موسم میں لوٹا کریسی کامظاہرہ کرتے ہیں،حافظ محمد ادریس وہ جانوروں سے بھی بدتر ہیں ، اگر عوام میں نچلی سطح ... مزید-کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور 2018 کا اعلان کر دیا تمام ریاستی اداروں کو پارلیمنٹ کے موثر کنٹرول میں لایا جائے ... مزید-کوئٹہ،تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کی چکی، فیصل خان کاکڑ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچ کر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، پی بی25 سے ... مزید-کوئٹہ ،عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد عام انتخابات کی سر گرمیاں شروع پشتونخوامیپ بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی ، ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی ... مزید-اکابرین کے نقش قدم پر چل کرملکی آئین کے تحت پشتونوں اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے،انجینئر زمرک خان اچکزئی-ژوب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر دور کا مقابلہ کیا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل-پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے احساس محرومی ختم کریگی،وحید بلوچ-قلات اور گرد و نواح میں تیز ہوائوں اور گرد و غبار سے معمولات زندگی متاثر-پچیس جولائی کو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سردار محمد عمرگورگیج-انتخابات میں ان سیاسی قو توںکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدارمیں آکر بلوچ کاز کو نقصان پہنچایا ،میر اسداللہ بلوچ عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک ... مزید

GB News

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیوین پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا

Share Button

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوین پیٹرسن نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے گزشتہ تین سیزنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے لیے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں کیوں کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے صرف 12 ماہ قبل آپ کپتان تبدیل نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا جائے تو ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔پیٹرسن نے کہا کہ ان کا تجربہ کہتا ہے کہ کپتان کو سپورٹ کیا جائے، اس سے ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی محفوظ محسوس کرتے ہیں۔پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بار کوئٹہ کو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ٹیم کے تمام کھلاڑی پسند کرتے ہیں اور وہ کرکٹ کو بہت اچھا سمجھتے ہیں۔پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ صرف 12 ماہ دور ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز کو کہیں کہ آپ ہماری ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے۔اس سوال پر کہ کیا وہ مزید کرکٹ کھیلنا چاہیں گے، پیٹرسن نے کہا کہ انہیں فیلڈنگ سے نفرت ہے، 20 سالوں پر محیط کریئر کے دوران انہیں کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی اور وہ اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں۔پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ٹیم میں کردار نہ صرف میچ فنش کرنا بلکہ نوجوانوں کی تربیت بھی کرنا ہے۔خیال رہے کہ بدھ کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کیون پیٹرسن نے 48 رنز کی اننگز کے ساتھ اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button