تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

عمران طاہر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف ہیٹ ٹرک

Share Button

پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے سب سے کامیاب بولرز ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے خلاف ہیٹ ٹرک کر لی۔

عمران طاہر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 16ویں اوور کی دوسری گیند پر حسان خان کو کلین بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے نئے آنے والے کھلاڑی جان ہیسٹنگز کو بھی بولڈ کردیا۔

ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر نے اپنے اوور کی چوتھی گیند پر راحت علی کو ایل بی ڈبلیو کر کے نا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا بلکہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی اور ٹورنامنٹ کی تیسری ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

ہیٹ ٹرک کرنے والے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ اچانک کوئٹہ کے ساتھ کیا ہوا، سرفراز اچھا کھیل رہے تھے اس لیے میں ان کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے رہا تھا۔

عمران طاہر کا کہناتھا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار نہیں تھی لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم بہت عمدہ کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ مختلف ورائٹیز پر یقین رکھتا ہوں اور یہی چیز  میرے اور ٹیم کے لیے کا م کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ میری آج کی پرفارمنس اہلیہ اور بیٹے کے نام ہے جو بہت دور سے میچ دیکھنے کےلیے یہاں آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک محمد عامر نے کی تھی جبکہ ٹورنامنٹ کی دوسری اور تیسری ہیٹ ٹرک رواں سیزن میں ہی بنائی گئیں۔

دونوں ہیٹ ٹرکس ملتان سلطانز کی جانب سے کی گئیں جو پاکستان سپر لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیل رہی ہے، پہلی ہیٹ ٹرک جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف بنائی تھی۔

Facebook Comments
Share Button