تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

سری دیوی کے لیے لکھا گیا بیٹی جھانوی کا رلا دینے والا خط

Share Button

بالی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی جانب سے والدہ کے بچھڑنے کے بعد لکھے گئے کھلے خط نے اُن کے مداحوں کو جذباتی کر دیا ہے۔

بھارتی فلم نگری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی میں حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوب کر انتقال کر گئیں تھیں۔

جب کہ اداکارہ کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں تھیں جس میں فلم نگری کے سپر اسٹارز کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

سری دیوی اپنی بڑی بیٹی جھانوی کپور کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کی خواہش مند تھیں اور اسی لیے انہوں نے کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’دھڑک‘ سے بیٹی کو ڈیبو کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی شوٹنگ بھی جاری تھی۔

آنجہانی اداکارہ فلمی دنیا کے علاوہ بیٹی کو فیشن انڈسٹری میں بھی متعارف کرانے میں پیش پیش تھیں اور اس سال ممبئی میں ہونے والے ’لیکمی فیشن ویک 2018‘ دونوں ماں بیٹی کا آخری فیشن شو ثابت ہوا۔

والدہ کے بچھڑ جانے پر اداکارہ کی دونوں بیٹیاں جھانوی کپور اور خوشی کپور غم سے نڈھال ہیں اور اب والدہ کے قریب تصور کی جانی والی بڑی بیٹی جھانوی نے کھلا خط لکھ کر ’ماں‘ کی جدائی کے غم کا اظہار بھی کیا ہے۔

جھانوی نے انسٹاگرام پر خط پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے والدہ کے لیے لکھا ہے کہ ’ میرے دل میں ایک عجیب سی بے چینی ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ مجھے اب اسی کے ساتھ جینا پڑے گا اور میں اس اکیلے پن کے ساتھ بھی آپ کے پیار کو محسوس کرتی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’ہر بار جب بھی آنکھیں بند کرتی ہوں تو میرے پاس یاد کرنے کے لیے وہ اچھے لمحے ہوتے ہیں اور میں جانتی ہوں وہ آپ ہی ہیں۔

جھانوی کا خط میں کہنا تھا کہ آپ ہماری زندگی میں دعا کی طرح تھیں اور یہ ہماری خوش نصیبی تھی کہ ’ہم آپ کے ساتھ رہے لیکن آپ اس دنیا کے لیے نہیں تھیں کیوں کہ آپ بہت اچھی، نیک دل اور پیار سے بھری ہوئی انسان تھیں، یہی وجہ ہے کہ خدا نے آپ کو اپنے پاس بلالیا‘۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ’ میری دوست اکثر یہ کہتی تھیں کہ میں خوش رہتی ہوں اور اب آپ کے چلے جانے کے بعد سمجھ آیا کہ یہ سب خوشی آپ کی وجہ سے تھا، آپ کے ہوتے ہوئے کوئی بھی مشکل مجھے بالکل بڑی نہیں لگتی تھی اور نہ ہی کوئی بھی دن مجھے کبھی اداس محسوس ہوتا تھا‘۔

کھلے خط میں جھانوی نے تحریر کیا کہ آپ میری روح کا حصہ ہیں اور آپ نے پوری زندگی ہمیں پیار دیتی رہی ہیں، یہی میں ’ماں‘ آپ کے لیے کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ آپ کو میرے کام پر فخر ہو اور ہر صبح میں یہی سوچتی تھی کہ ایک دن آپ کو بھی مجھ پر فخر ہو گا لہذا اب بھی اسی سوچ کے ساتھ صبح اٹھوں گی کیوں کہ آپ یہیں ہیں اور میں آپ کو محسوس کرسکتی ہوں‘۔

جھانوی کپور کا خط انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد کئی مداح جذباتی ہوگئے اور سب نے آنجہانی اداکارہ کے لیے تعزیتی پیغامات لکھے۔

Facebook Comments
Share Button