تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکارہوگئےتھے،کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔پی ٹی آئی ... مزید-کلثوم نوازکی بیماری ڈھونگ ہے،ہمارےبھی وہاں ذرائع ہیں،نعیم الحق کلثوم نوازتیزی سےصحتیاب ہورہی ہیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں،دعا ہے کہ کلثوم نوازجلدازجلد صحتیاب ہوکر ... مزید-عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج نتخابات کے موقع پر ہی نظر ... مزید-نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب ... مزید-صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار-پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان-پی ٹی آئی ایک پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے اور پارٹی ٹکٹ امیروں اور سرمایہ داروں میں تقسیم کئے، آفتاب شیر پائو ہم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی ہے اور اہل امیدواروں ... مزید-متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان-تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی-آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں، اسد قیصر

GB News

کئی روز سے بیماربالی وڈ اداکار عرفان خان کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Share Button

مئی: بالی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کئی روز سے بیماری کا شکار ہیں تاہم اب تک ان کی بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔ 

گزشتہ روز عرفان خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی س میں انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے 15 دنوں سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں۔

اداکار نے فلسفیانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب آپ بیزار ہوجاتے ہیں تو زندگی میں آنے والا ایک جھٹکا آپ کو جگا دیتا ہے اور گزشتہ 15 روز سے ان کی زندگی بے یقینی سی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری فیملی اور میرے دوست اس مرض کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ سب کو بتائیں گے فی الحال وہ خود اپنی بیماری کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ 10 دنوں کے اندر خود ہی بذریعہ پوسٹ بتا دیں گے کہ کونسا خطرناک مرض تشخیص ہوا ہے۔

عرفان خان نے اپنی بیماری کے حوالے سے تمام مداحوں سے درخواست بھی کی کہ کوئی بھی ان کے مرض کے حوالے قیاس آرائیاں اور افواہیں نا پھیلائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی آنے والی نئی ایکشن فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون جلوہ گر ہونگی۔

البتہ عرفان خان کی فلم ’بلیک میل‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کریٹی کلہاری نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

Facebook Comments
Share Button