تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکارہوگئےتھے،کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔پی ٹی آئی ... مزید-کلثوم نوازکی بیماری ڈھونگ ہے،ہمارےبھی وہاں ذرائع ہیں،نعیم الحق کلثوم نوازتیزی سےصحتیاب ہورہی ہیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں،دعا ہے کہ کلثوم نوازجلدازجلد صحتیاب ہوکر ... مزید-عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج نتخابات کے موقع پر ہی نظر ... مزید-نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب ... مزید-صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار-پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان-پی ٹی آئی ایک پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے اور پارٹی ٹکٹ امیروں اور سرمایہ داروں میں تقسیم کئے، آفتاب شیر پائو ہم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی ہے اور اہل امیدواروں ... مزید-متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان-تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی-آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں، اسد قیصر

GB News

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوسکتا ہوں، ٹرمپ

Share Button

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا تعلقات پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے جتنے آج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے جانے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کے اس اعلان پر نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ یورپی اور مغربی ممالک میں بھی اس فیصلے کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔

Facebook Comments
Share Button