تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گاڑیوں اور بھینسوں کے بعد 11کھلاڑی بھی نیلام کیے جائیں کھلاڑی نیلام کرنے سے تین ہزار ارب GB ڈیٹا اور 20 ہزار میگا واٹ سالانہ بجلی کی بچت ہو گی جو قوم کرکٹ میچ دیکھنے میں خرچ ... مزید-پنجاب کو آ پریٹو بینک اور سوسائٹی کے ریکارڈ روم میں آگ لگائے جانے کا انکشاف آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ پٹرولیم سے لگائی گئی تھی،جس وقت آ گ لگی اس وقت چوکیدار بھی موجود نہیں ... مزید-نواز شریف روزانہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر کچھ وقت گزارتے ہیں نواز شریف کو پچھتاوا ہے کہ وہ آخری وقت میں کلثوم نواز کے ساتھ نہیں تھے-پاکستان چین کے تعاون سے گوادر پورٹ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنا کر سمندری راستے سے عالمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ... مزید-امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت، ویزے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور سے ... مزید-سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی میں 4.5 ملین سے زائد کی جائیداد سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں جائیدادوں کی تفصیل سامنے آ گئی-وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے-کیپٹن (ر) صفدر کو بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں کیپٹن (ر) صفدر کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے-ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،لیاقت خان خٹک-چترال میں چینی انجینئرزکی گاڑی کوحادثہ ، 6 افراد زخمی

GB News

حفیظ کی جارحانہ اننگز رائیگاں، ملتان 19 رنز سے کامیاب

Share Button

دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی چھٹی وکٹ گرچکی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین آندرے فلیچر تھے جو 11 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

فلیچر کے بعد وکٹ کیپر کامران اکمل بھی زیادہ دیر کریز پر قیام نہ کرسکے اور محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کے بولرز کی جانب سے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری تھا اور پشاور کے مطلوبہ رن ریٹ میں اضافہ ہورہا تھا۔ ایسے میں ڈوئن اسمتھ نے کیرون پولارڈ کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کی تاہم براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

رکی ویسلز نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا تاہم محمد عرفان کی اٹھتی ہوئی گیند پر پوائنٹ پر موجود فیلڈر احمد شہزاد کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔

17ویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 134 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔

اس سے قبل مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کی تباہ کن اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 183 رنز بناڈالا

ملتان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کمار سنگاکارا تھے جو 28 رنز بناکر لائم ڈوسن کی گیند کا شکار بنے جبکہ احمد شہزاد اپنی روایتی سست رفتار اننگز (37 گیندوں پر 37 رنز) کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان شعیب ملک تھے جو عمید آصف کی گیند پر مڈ وکٹ پر گیند کو باؤنڈری کے پار لگانا چاہتے تھے تاہم حسن علی کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم دوسرے اینڈ سے صہیب مقصود کے بلے سے رنز آتے رہے۔ 42 گیندوں پر 85 رنز کی جارحانہ اننگز میں صہیب مقصود نے 7 شاندار چھکے اور چار چوکے لگائے۔

ان کی اننگز کی بدولت ملتان پشاور کے خلاف 184 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔

کیون پولارڈ نے بھی صہیب کا بھرپور ساتھ دیا اور 8 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے لائم ڈوسن اور عمید آصف نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہے۔ تمیم اقبال اپنے ملک بنگلہ دیش سے کھیلنے واپس چلے گئے ہیں، ان کی جگہ آندرے فلیچر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صابر رحمان اور عثمان خالد کی جگہ رکی ویسلز اور حماد اعظم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پی ایس ایل تھری میں ملتان اور پشاور کی ٹیمیں دوسری بار مد مقابل آرہی ہیں، ایونٹ کا افتتاحی میچ بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں ملتان سلطانز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

ملتان سلطانز کی ایونٹ میں پہلی باری انٹری ہوئی ہے لیکن اس نے اپنی پرفارمنس سے سب کو حیران کردیا ہے۔

کراچی کنگز کے بھی 7 پوائنٹ تاہم رن ریٹ کی بنیاد پراس کی دوسری پوزیشن ہے، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک تین تین کامیابیاں سمیتی ہیں، زلمی کا تیسرا اور یونائیٹڈ کا چوتھا نمبر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے البتہ لاہور قلندرز پانچ میچز کھیل کر بھی کوئی پوائنٹ نہیں بنا سکی ہے۔

Facebook Comments
Share Button