تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پیر کو ہو گا

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب12مارچ پیرکی صبح 10بجے ہو گا جس کے لئے سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا ہے ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہو گا ، اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر
سردار یعقوب ناصر کرینگے ،سینیٹ سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد سیکرٹری سینیٹ صدر پاکستان کی طرف سے نامزد کردہ پریذائیڈنگ افسر کے نام کا اعلان کرینگے جس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نو منتخب سینیٹر سے حلف لیں گے جس کے بعدچیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کرکے اجلاس سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کر دیا جائے گا اس دوران چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نامزدگی فارم جمع ہوں گے،4بجے اجلاس جب دوبارہ ہو گا تو اس میں اگر کوئی ممبر حلف کسی وجہ سے حلف نہیں لے سکا تو وہ حلف لے گا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ، چیئرمین سینٹ کے لئے خفیہ ووٹنگ ہو گی ،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے نتیجے کا اعلان کیا جائے گا ۔

 

Facebook Comments
Share Button