تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

آئندہ 3سال کیلئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی) آئندہ 3سال کیلئے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب (آج) پیر کو ہوگا۔ سینیٹ کااجلاس 2مرحلوں میں ہوگا پہلے مرحلے میں پریزائڈنگ آفیسر یعقوب ناصر نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیںگے جبکہ دوسرے مرحلے میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب ہو گا جس کے بعد منتخب ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الگ الگ حلف اٹھائیں گے اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس (آج)پیر کی صبح 10بجے صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نامزد پریزائڈنگ آفیسر یعقوب ناصر کی زیر صدارت شروع ہوگا، پریزئڈنگ آفیسر یعقوب ناصر نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیںگے جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس 4بجے تک ملتوی کر دیا جائے گا۔اس دوران چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار 12بجے تک اپنے کا غذات نامزدگی سینیٹ سیکر ٹریٹ میں جمع کروائیں گے جبکہ دن 2بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔سینیٹ کا اجلاس دوربارہ 4بجے پریزائڈنگ آفیسر یعقوب ناصر کی زیر صدارت شروع ہو گا جس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کیلئے الیکشن ہوگا اور کامیاب امیدوار حلف اٹھائے گا۔چیئرمین سینیٹ کا الیکشن مکمل ہو نے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہو گا اور کامیاب امیدوار حلف اٹھائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب مکمل ہو نے کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button