تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

اگلے سا ل پاکستان سپر لیگ سے قبل گلگت میں بھی کیمپ لگائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقعے مل سکیں،ڈاکٹر کاظم نیاز

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور لاہور قلندر سے بات کی جائے گی کہ وہ اگلے سال سپر لیگ سے قبل گلگت میں بھی کیمپ لگائیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقعے مل سکیں سٹی پارک گلگت میں گلگت بلتستان سپر لیگ کے نمائشی میچ کے دوران کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹریڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے کافی کمی محسوس کی گئی اور اسی تناظر میں تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان سپر لیگ کا انعقاد کیا ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح بھی مل سکے ان کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں اجاگر کرنے کا موقع بھی مل سکے اور مجھے یقین ہے کہ جب ہم انہیں مواقعے دیں گے تو ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اسی لئے آج نمائشی میچ منعقد ہو رہا ہے پورے گلگت بلتستان کو امن کا پیغام دینا ہے۔ جب یہاں پر امن ہوگا تو ترقی بھی ہو گی سیاح بھی آئیں گے اس طرح کی سر گر میاں بھی ہوں گی اوریہ خطہ بھی پاکستان کے دوسرے خطوں کی طر ح ترقی کا سفر جاری رکھے گا چیف سیکرٹری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجونواں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔ اور ملک کے کسی بھی دوسرے علاقے کے نوجوانوں سے اپنی صلاحیتوں میں کسی صورت کم نہیں ہیں ان کو مواقعے فراہم کرنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے مواقعے فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

Facebook Comments
Share Button