تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

قانون ساز اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قسم کے ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ کیاگیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے شروع ہونگے،جاوید حسین

Share Button

گلگت(خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قانون سازاسمبلی جاوید حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکسوں کے نفاذ کا بم گرانے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیاگیا ہے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری حاصل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی قسم کے ٹیکسز کے نفاذ کا فیصلہ کیاگیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے شروع ہونگے اور ان دھرنوں کی قیادت اپوزیشن ممبران کریںگے۔انہوںنے کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسوں کے نفاذ پر نظر ثانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ان تمام ٹیکسز کو دوبارہ نافذ کرنے کیلئے جنہیں عوامی احتجاج پر واپس لیاگیا تھا قانونی مسودہ تیار کرلیاگیا ہے انہوںنے بتایا کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن اس لئے جاری نہیں کیاگیا ہے کہ کونسل کے اجلاس میں ٹیکسوں کے نفاذ کی منظوری حاصل کی جاسکے۔انہوںنے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی کے باوجود ٹیکسوں میں خصوصی چھوٹ دی گئی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پر غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکسوں کا نفاذ کیا جارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کی کوشش کی گئی تو بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں اورگلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو فارغ کر کے دم لیں گے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ آئینی کمیٹی کے نام پر ڈرامہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی کے قیام کے فوراً بعد اعلان کیاگیاتھا کہ یہ کمیٹی ایک ماہ میںاپنی رپورٹ پیش کریگی ایک ماہ کی بجائے تین سال گزرنے کے باوجود بھی کمیٹی کی رپورٹ کا کہیں نام و نشان نہیں ہے انہوںنے بتایا کہ اس وقت امریکہ میں موجود ایک لابی جسے امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے گلگت بلتستان اور کشمیر پر مشتمل ایک الگ ریاست بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے ہم ایسے تمام سازشوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کا آسان حل یہ ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے گلگت بلتستان کو پانچواں آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کر کے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی و صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینے میں سنجیدہ نہیں ہے وفاق میں ہونے والے قومی انتخابات میں پی پی کامیاب ہوگی اور وفاق میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی جس کے بعد پی پی گلگت بلتستان کو پانچواں آئینی صوبہ بنانے کا اعلان کرکے ان علاقوں کے عوام کو قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دیگی۔

 

Facebook Comments
Share Button