تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

عوام لینڈ ریفارم کے آنے تک احتجاج کا سلسلہ روک دیں، اکبر تابان

Share Button

سکردو ( محمد اسحاق جلال سے ) سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم جلد لا رہے ہیں ریفارم سے عوام کو بڑے فائدے ہونگے عوام لینڈ ریفارم کے آنے تک احتجاج کا سلسلہ روک دیں اور حکومت کا ساتھ دیں عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ جب تک لینڈ ریفارم نہیں آئے گا تب تک چھومک ہو تونگ تھنگ پر تعمیرات کے خلا ف کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہوگا کمشنربلتستان کو بتادیا جائے گا کہ وہ مزید کسی قسم کا آپریشن کر کے امن وامان کا مسئلہ پیدا نہ کر یںان خیالات کا اظہار انہوں نے چھومیک کے عمائدین ومعززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے عمائدین چھومک سے کہا کہ آپ لوگ مطمئن رہیں آپ کے مسائل حل ہو رہے ہیں یقین دلاتے ہیں کہ آپ لوگوں کے تحفظا ت دور کریں گے جو ریفارم لا رہے ہیں اس سے گلگت بلتستان کے عوام کو 80فیصد فائدہ ہوگا ماضی میں ایسا کوئی ریفارم نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے زمینوں کی بندر بانٹ ہو ئی ہم نے عوام کے مفاد عامہ کے پیش نظر لینڈ ریفارم لانے کا فیصلہ کیا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ لینڈ ریفارم عوام کے مفادات سے متصادم ہے سینئر وزیر نے عمائدین چھومک کو قائل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ چھومک ہوتونگ تھنگ پر تعمیرات کے خلاف آپر یشن نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن غلط فہمی کی بنیاد پر آپریشن ہوا ہے عوام بالکل بے فکر رہیں جب تک لینڈ ریفام نہیں آتا تب تک چھومک ہوتونگ تھنگ پر کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہوگا لہٰذا عوام اپنے احتجاج میں شدت لانے کے بجائے کمی لائیں کیونکہ احتجاج میں شدت لانے سے معاملہ خراب ہو سکتا ہے ضد بازی میں کوئی بھی کام نہیں ہوگا کام کرنے کیلئے ہمیشہ ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنا چاہئے کیونکہ تمام مسائل کا حل مزاکرات میں مضمر ہے عوام صبر وتحمل سے کام لیں گے تو مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے عمائدین ومعززین چھومک نے سینئر وزیر سے کہا کہ ہم نے تمام اختیارات ایکشن کمیٹی کو سونپ دیئے ہیں کمیٹی جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہو گا چھومک ہوتونگ تھنگ پر آپریشن کر کے انتظامیہ نے بلتستان کے مثالی امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہم نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کی اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا اگر ہم صبر نہ کرتے تو خون خرابہ ہو جاتا ہمارے پاس چھومک ہوتونگ تھنگ کے علاوہ اور کوئی زمین نہیں ہے ہوتونگ تھنگ حکومت کے حوالے کر نے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی مرضی سے بے گھر ہونگے زمین ہماری ہے اس پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے ۔

 

Facebook Comments
Share Button