تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

اپنے کام پر توجہ دینے والوں کو مخالفین سے نہیں ڈرنا چاہیے: رابی پیرزادہ

Share Button

لاہور: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں ان کو مخالفین اور حاسدین کے حسد کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں اسلیے ان کو مخالفین کی مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن سینئر کی رہنمائی سے حوصلہ ملا۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مشکل سے مشکل کام کو بھی اپنے لئے ٹاسک سمجھ کر پورا کیا ، جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا نام اور کام ہی میری پہچان ہیں جبکہ میں آج کل اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں، یہ البم تکمیل کی آخری مراحل میں ہے جو جلد لانچ کر رہی ہوں۔

Facebook Comments
Share Button