تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں بیک ڈور رابطے تحریک لبیک کے 322 رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا-سپریم کورٹ کا علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے جمع کروانے کا حکم-چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا تھر کا دورہ چیف جسٹس کے دورے کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے-خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں پیشی سابق وزیر ریلوے کو نیب اور پولیس کی تحویل میں عدالت میں لایا گیا-سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے جب کہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن بھی شامل ... مزید-لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب‘نون لیگ اور تحریک انصاف میں مقابلہ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی-نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت‘فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی جواب الجواب دے رہے ہیں‘حسن، حسین کی پیش دستاویزات کو انڈورس ... مزید-صدر مملکت عارف علوی کی عمرہ کی ادائیگی صدر مملکت کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا-گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا-آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

GB News

پاکستانی جے ایف سیونٹین کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کیاجائے گا، چین

Share Button

چین پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا، اپ گریڈیشن سے طیارے کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا، نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جدید ترین ریڈار کے ساتھ اپ گریڈ بلاشبہ ترقی یافتہ ملکوں کے ممکنہ خریداروں کے لئے جی ایف ـ17 / ایف سی ـ1 کی مانگکو بڑھا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17کو ریڈار نظام کے ساتھ اپ گریڈ کرے گا،اپ گریڈیشن سے طیارے کے جنگی صلاحیت میں کافی اضافہ ہو گا۔جیانگ سو صوبے میں نانجنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہو منگ چن نے کہا ہے کہ KLJـ7A فعال ریڈارجے ایف 17 کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ہماری مصنوعات لڑاکا طیار کا پتہ لگانے کی استعداد کو بڑھا دے گی۔یہ ٹیکنالوجی طویل فاصلے سے دشمن کا پتہ فراہم کرتی ہے۔ جنگ میں دشمن کی چالوں اور نقل و حرکت کا پہلے معلوم ہونا جنگی استعداد کو بڑھا دیتا ہے۔ ایسی انفارمیشن سے دشمن سے پہلے اس پر کاری ضرب لگائی جا سکتی ہے اور یہی جنگ کا اصول ہے۔ یہ ایک اچھی مزاحمتی صلاحیت ہے جو دشمن جہاز کو مداخلت سے باز رکھتی ہے۔ kLJـ7A ریڈار روشنی یا درمیانے وزن کے لڑاکا طیاروں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔نیا چینی ریڈار نظام ٹیکنالوجی اور صلاحیت کے لحاظ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔نان جنگ ریسرچ انسٹیوٹ جس کی دفا عی پیداوار اور چین الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کا ہی حصہ ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا اور مضبوط ریڈار سسٹم بنانے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے کی مصنوعات کو افریقہ اور ایشیا کے 20سے زائد ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے۔ جے ایف 17جسے چین میں ایف سی 1کے نام سے جانا جاتا ہے کو ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا ہے۔ زیادہ تر پاکستان ایئر فورس کا تیار کردہ ہے جب کہ کچھ مدد میانمار ایئر فورس سے لی گئی ہے۔ چین اور پاکستان نے اس کی فروخت کے لئے نئے خریداروں کی تلاش کی کوشش ہی نہیں کی۔ لیکن اب نئی ٹیکنالوجی سے اپ گریڈیشن کے بعد اسکی مانگ میں اضافہ ہو گا۔ ۔انہوں نے کہا کہ “KLJـ7A مناسب قیمت کے ساتھ جے ایف 17 اور اس کی مختلف قسموں کی مضبوط لڑائی کی صلاحیت کو مستحکم کرے گا۔ جس سے یہ طیارہ مہنگے یورپی طیاروں سے مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ہتھیاروں کے مینو فیکچررز کی برآمدات کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ چین امریکی چھپے طیاروں کی موجودگی کا معلوم کرنے کے قابل ہو گیا ہے اور اس قسم کے ریڈار پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔ یہ ریڈار کسی بھی قسم کی سواری پر نصب کئے جا سکتے ہیں۔ یہ ریڈار ہوائی جہاز کے ساتھ ساتھ کروز اور بلیسٹک میزائل بارے بھی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ہیں۔ ماضی میں چین کو مارکیٹ میں دوسروں کے قوانین پر عمل کرنا ہوتا تھا لیکن اب چین اس قابل ہے کہ وہ قوانین وضع کرے اور دوسرے اس پر عمل کریں۔

Facebook Comments
Share Button