تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اسفند یار ولی نے بھی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیش گوئی کر دی عمران خان جیتیں گے یا جتوائیں گے لیکن عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے،سربراہ اے این پی-آئی جی پنجاب کا نواب سراج رئیسانی ، ہارون بشیر بلور سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار-رحیم یار خان پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کی کچے کے علاقے میں کارروائی، آپریشن میںڈاکو نادر سکھانی مارا گیا ڈاکوئوں کی قید سے گیارہ مغوی بیوپاریوں کو بحفاظت بازیاب ... مزید-شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض-الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ... مزید-25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کو کامیاب بنانا ہے ‘شہباز شریف ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچائیں گے ، اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں کئی محاذ ... مزید-پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک ... مزید-اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد-الیکشن کمیشن نے مرُدوں کو بھی ووٹ ڈا لنے کی اجازت دے دی ووٹر لسٹ میں سینکڑوں مرُدوں کے نام شا مل

GB News

سی پیک سے ای کامرس اور جدید اقتصادی تصورات کو فروغ ملے گا،احسن اقبال

Share Button

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو حقیقت میں ڈھال لیا گیا ہے، پاکستان میں توانائی کے بڑے منصوبے لگ رہے ہیں، گوادر بندرگاہ کی تعمیر و ترقی جاری ہے، سی پیک عالمی سطح پر علاقائی تعاون کا ایک ایسا کلیدی منصوبہ بنے گا جس کی لوگ تقلید کریں گے،اسکی بدولت پاکستان کے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقے ترقی کے سفر میں شامل ہو رہے ہیں، سی پیک سے پاکستان میں ای کامرس اور جدید اقتصادی تصورات کو فروغ ملے گا،ہمیں کھلے دل کے ساتھ عالمی اشتراک کو آگے بڑھانا چاہیے، چینی اقدامات عالمی تجارتی نظام اور عالمی معیشت کے مفاد میں ہیں،دنیا کے مسائل دروازے بند کر نے سے نہیں پل کی تعمیر سے حل کیے جا سکتے ہیں۔ بیجنگ میں چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کو انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ رواں برس پاکستان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بائو فورم میں اعلی سطح پر شرکت کی ہے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک میں سات اقتصادی زون قائم کئے جارہے ہیں جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا’ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جو 2013 میں 3فیصد پر تھی’ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں مجموعی طور پر ہر سال 2500میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑا قدم ہے۔ جمعرات کو احسن اقبال نے آئی ایم ایف کے زیر اہتمام پیپلز بنک آف چائنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں حکومت نے مجموعی طور پر ہر سال پچیس سو میگاواٹ بلی پیدا کی ہے یہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑا اقدام ہے۔ ہم نے ملک سے بجلی کی قلت کو ختم کردیا ہے اور سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ان اقدام کے باعث ملک کی صنعتی انڈسٹری تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی 2013ء میں 3 فیصد پر تھی۔

Facebook Comments
Share Button