تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی ،عمران خان

Share Button

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک نظریہ نہیں مافیا کا نام ہے، ملک کا وزیراعظم ایک کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے اپنی عدلیہ کے خلاف جا رہا ہے، پنجاب میں شہباز شریف اینڈ سنز کرپشن لمیٹڈ کمپنی بیٹھی اربوں روپے کما رہی ہے، 29اپریل کو مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، سینیٹ میں ٹکٹ بیچنے والوں کو پارٹی سے نکال کر رہیں گے، فاٹا کاکے پی کے میں انضمام فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی وجہ سے نہیں ہو سکا، کے پی حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں، یورپی ممالک میں نگران حکومتیں اس لئے نہیں ہوتی کیونکہ انہیں دھاندلی کا خوف نہیں ہوتا، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں نظریاتی سیاست ہونی چاہیے۔جمعرات کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا صوبہ کے پی کے میں انضمام وقت کی ضرورت ہے لیکن مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے ایک انتشار پیدا ہو سکتا ہے، اس علاقے میں ایک خلاء ہے جس کا ہمارے دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قبائلی عوام کی شکایات دور کر کے فاٹا کا انضمام کیا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ایک خطرناک صورتحال ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری پارٹی کے جن افراد نے ٹکٹ بیچے ان کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں، ثابت ہونے پر ایسے لوگوں کو پارٹی سے نکالیں گے،29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کررہے ہیں جس کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، سپریم کورٹ نے جب سے مافیا کے خلاف فیصلہ دیا ہے اس پر متواتر حملے کئے جا رہے ہیں، نواز شریف ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک مافیا کا نام ہے، ملک کا وزیراعظم ایک کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے اپنی ہی عدلیہ کے خلاف جا رہا ہے، ملک کا وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی میں 16لاکھ روپے تنخواہ پر ملازمت کر رہا ہے، پنجاب میں شہباز شریف اینڈ سنز کرپشن لمیٹڈ کمپنی بیٹھی ہوئی ہے اور اربوں روپے کما رہے ہیں، یہ سارا مافیا اکٹھا ہو کر کرپشن کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوش ہے کہ ملک میں طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے، چھوٹے موٹے چوروں کو پکڑ لیا جاتا ہے لیکن مافیا کا دفاع وزیر اور تمام میڈیا ہائوسز کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کسی حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ اس کے پاس 45دن رہتے ہوں اور وہ ایک سال کا بجٹ پیش کردے

Facebook Comments
Share Button