تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم-وزیراعلیٰ پنجاب سے دانش سکولز سے فارغ التحصیل ہوکراعلی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ملاقات دانش سکول پر تنقید کرنے والے سیاسی لیڈروںنے اپنے ... مزید-سپریم کورٹ کی سفارش پر قائم کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے اکیس غیر معیاری نجی اور سرکاری لاء کالجز بند کرنے کی سفارش کر دی-چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا-وزیراعلیٰ پنجاب کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت-وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین عوام کی خدمت کا ... مزید-فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے،ایسا انکشاف جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا-لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ... مزید-پشاور، بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے پر صوبائی کابینہ کو بریفننگ واحد منصوبہ ہے جو قلیل عرصے اور کم لاگت سے مکمل ہوگا،پرویز خٹک مجموعی لاگت میں بسوں کی خریداری، اراضی، کمرشل ... مزید-عوام کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب نا کامی کا شکار ہوئی ہے ، سید صفدر حسین شاہ

GB News

جب بھی نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے:مریم نواز

Share Button

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی، وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے۔

مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ نواز شریف کو نااہل کیا گیا ہو اور سزا دی گئی ہو۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا ہے۔ ان کو پارٹی کی صدارت سے بھی نکالا گیا، سابق وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش ہو رہی تھی، ہماری پارٹی کے کچھ ایم این ایز کو ادھر سے ادھر کر دیا گیا، عوام انتخابات میں سازشیں کرنے اور مہرے بننے والوں کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔ ن لیگ 2018 کے انتخابات میں تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ جب الیکشن میں ووٹ کی بات آتی ہے تو عوام کے سیلاب کو نہیں روکا جاسکتا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کی طرح جوڑ توڑ کرکے 2018 کے انتخابات میں بھی کارکردگی دکھائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف گواہی دینے والے واجد ضیا نے نواز شریف کے حق میں گواہی دی، واجد ضیا نے عدالت میں کہا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ نواز شریف رائیونڈ سے کال دیں یا جیل سے، اس پر لبیک کہیں گے کیونکہ وہ 22 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ کیوں دیا؟ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ عمران خان ان کے آگے بک چکے ہیں۔ عمران اور زرداری نے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ مہرے بن کر عوام کی لکیر کے اس پار کھڑے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button