تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اسفند یار ولی نے بھی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیش گوئی کر دی عمران خان جیتیں گے یا جتوائیں گے لیکن عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے،سربراہ اے این پی-آئی جی پنجاب کا نواب سراج رئیسانی ، ہارون بشیر بلور سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار-رحیم یار خان پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کی کچے کے علاقے میں کارروائی، آپریشن میںڈاکو نادر سکھانی مارا گیا ڈاکوئوں کی قید سے گیارہ مغوی بیوپاریوں کو بحفاظت بازیاب ... مزید-شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض-الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ... مزید-25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کو کامیاب بنانا ہے ‘شہباز شریف ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچائیں گے ، اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں کئی محاذ ... مزید-پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک ... مزید-اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد-الیکشن کمیشن نے مرُدوں کو بھی ووٹ ڈا لنے کی اجازت دے دی ووٹر لسٹ میں سینکڑوں مرُدوں کے نام شا مل

GB News

تھری جی فور جی سروس کے آغاز کا مطالبہ

Share Button

گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طورپر منظوری دی ہے جس میں پی ٹی اے سے گلگت بلتستان میں بھی تھری جی فور جی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔قرارداد میں کہاگیاہے کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان محسوس کرتا ہے کہ آج کے اس جدید مواصلاتی دورمیں گلگت بلتستان جیسا دور افتادہ علاقہ تھری جی اورفور جی سروس سے یکسر محروم ہے جس سے عوام کو شدید مواصلاتی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ ملک کے دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر میں تھری جی فور جی سروس دستیاب ہے اس لئے یہ مقتدر ایوان پی ٹی اے اور ایس سی او حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی تھری جی فور جی سروس کو فورا شروع کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام اس جدید مواصلاتی سروس سے مستفید ہو سکیں۔تھری جی اور فور جی سروس کے آغاز کی قرارداد عوامی امنگوں کی ترجمان ہے بلاشبہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں اس وقت تک آگے بڑھنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاجب تک جدید مواصلاتی ذرائع کو پوری قوت سے بروئے کار نہیں لایا جا سکتا انٹرنیٹ فی زمانہ اہم ترین ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے یہ سہولت گلگت بلتستان کے بیس لاکھ لوگوں کو میسر نہیں جو بدترین زیادتی کے مترادف ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید مواصلاتی ذرائع کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام بھی دنیا کے ساتھ روابط سے لاتعلق نہ رہیں اور اس لیے پی ٹی اے کو چاہیے کہ وہ گلگت بلتستان میں بھی تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کرنے میں مزید تاخیر سے کام نہ لیں جب یہ سروس پورے ملک میں دستیاب ہے تو گلگت بلتستان کو کیوں اس سے محروم رکھا جائے ملک بھر میں پی ٹی اے کے علاوہ متعدد کمپنیاں یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں اس لیے مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے لیے تمام کمپنیوں کو یہاں انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔

Facebook Comments
Share Button