تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

گلگت بلتستان، ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس:ایک ارب 48 کروڑ 75 لاکھ روپے لاگت کے صحت،تعلیم،توانائی اور دیگر مختلف منصوبے منظور

Share Button

گلگت( پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت گلگت بلتستان، ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(GB,DDW)کا اجلاس،ایک ارب 48 کروڑ 75 لاکھ روپے لاگت کے صحت،تعلیم،توانائی اور دیگر مختلف منصوبے منظور، دیگر اہم منصوبوں میں 33 کروڑ 42 لاکھ روپے لاگت سے ذرائع نقل و حمل کی بہتری کے منصوبے،دیامر میں خواتین کی تعلیم کے لئیے پرائمری اور مڈل سکولوں کے قیام،،نیوٹریشن پروگرام ،100 بیڈ DHQہسپتال چلاس،10 بیڈ ہسپتال اسکرداس کی بھی منظوری دی گئی ،دریں اثناء اجلاس میں صحت کا ایک اہم منصوبہ جو کہ 600 ملین روپے کی لاگت سے 500 بیڈڈ شہید سیف الرحمن ہسپتال کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیر صدارت گلگت بلتستان، ڈیپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بابر امان بابر نے منصوبوں سے متعلق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو بریفنگ دی۔اجلاس میں توانائی کے 4،تعلیم کے 2،صحت کے4،TECکے 2 منصوبوں کی جانچ پڑتال کی گئی،توانائی کے شعبے میں 4.5 MWکے 3 منصوبے اور ایک منصوبہ جس کے تحت گلگت شہر میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں کی کل لاگت ایک ارب 18 کروڑ بنتی ہے،تعلیم کے شعبے میں ایک منصوبہ جس میں ضلع دیامر میں خواتین کی تعلیم کی فراہمی کیلئے پرائمری اور مڈل سکول کے قیام کو عمل میں لایا جائیگا، کی بھی منظوری دی گئی جس کی کل لاگت 98.877 ملین روپے بنتی ہے۔صحت کے شعبے میں اہم اور بڑا پراجیکٹ 500 بیڈ شہید سیف الرحمن ہسپتال جس کی کل لاگت 600 ملین روپے بنتی ہے کی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔صحت کے شعبے میں دیگر اہم منصوبے جیسا کہ گلگت بلتستان نیوٹریشن پروگرام،100 بیڈڈ DHQ ہسپتال چلاس،10 بیڈڈ ہسپتال اسکرداس کی بھی منظوری دی گئی جن کی کل لاگت 35 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اس موقع پر ذرائع نقل و حمل کی بہتری کے لیے دو منصوبوں جن کی کل لاگت 33 کروڑ 42 لاکھ روپے بنتی ہے کی منظوری دی گئی جس کے تحت ضلع غذر اور ضلع دیامر میں موجود سڑکوں کی بہتری اور نئی سڑکیں بنائی جائیں گی۔اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کے منصوبوں کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بتایا۔

Facebook Comments
Share Button