تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اسفند یار ولی نے بھی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیش گوئی کر دی عمران خان جیتیں گے یا جتوائیں گے لیکن عمران خان اگلا وزیر اعظم ہے،سربراہ اے این پی-آئی جی پنجاب کا نواب سراج رئیسانی ، ہارون بشیر بلور سمیت دیگر افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار-رحیم یار خان پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کی کچے کے علاقے میں کارروائی، آپریشن میںڈاکو نادر سکھانی مارا گیا ڈاکوئوں کی قید سے گیارہ مغوی بیوپاریوں کو بحفاظت بازیاب ... مزید-شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہر کسی کیلئے یکساں لازم ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض-الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ نامناسب تقاریر پر پابندی عائد کرے،مریم اورنگزیب-نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ... مزید-25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) کو کامیاب بنانا ہے ‘شہباز شریف ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچائیں گے ، اللہ نے موقع دیا تو پانچ سال میں کئی محاذ ... مزید-پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک ... مزید-اٹک پولیس کا سرچ آپریشن، ناجائز اسلحہ بر آمد-الیکشن کمیشن نے مرُدوں کو بھی ووٹ ڈا لنے کی اجازت دے دی ووٹر لسٹ میں سینکڑوں مرُدوں کے نام شا مل

GB News

ضلع دیامر میں تعلیم کی شرح کم ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے،جعفر اللہ خان

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر ) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں تعلیم کی شرح کم ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے پر تمام تر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے میں کلیدی کر دار ادا کیا ہے ۔ سرکاری تعلیمی اداروں کو معیاری تعلیم پر فوکس کرتے ہوئے بہتر نتائج کے لئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ نجی تعلیمی ادارے کی پہلی گریجو یشن تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان نے کہا کہ صوبائی اسمبلی نے بچوں پر جسمانی تشدد کے خلاف قانون سازی کی ہے کیونکہ بچوں پر جسمانی تشدد سے حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔ اور صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے ۔ بچوں کو تشدد سے بچا کر ان تحفظ کرنا والدین اور اساتذہ کی زمہ داری ہے کیونکہ حوصلہ افزائی اور تائید سے بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اور ٹیلنٹ باہر آجاتا ہے ۔ بچوں سے مشقت کے خلاف بھی بل پیش کیا جائے گا کیوں کہ 18 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت کر وانا جرم ہے ۔جن بچوں کے والدین کی مالی استطاعت کمزور ہے اور بچے تعلیم سے محروم ہیں ایسے بچوں کے لئے مفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں کتابیں مفت فراہم کی جارہی ہیں اور داخلہ بھی مفت ہے انہوں نے کہا کہ آج کے بچے قوم کا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہیں اساتذہ پر تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی زمہ داری بھی عائد ہوتی ہے سرکاری تعلیمی اداروں پر کروڈوں روپے خرچ کرتے ہیں مگر رزلٹ نہیں آتا ہے ڈسپلن کا فقدان ہے ۔ دوسری جانب علاقے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بھر مار ہے محکمہ تعلیم کے پاس پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے ۔ وزیرتعلیم پر زمہ داری عائد کر دی گئی ہے کہ وہ تمام تعلیمی ادارے کے بارے میں تفصیلات جمع کر یں کیونکہ بہت سارے تعلیمی ادارے مذہبی بنیادوں پر کھولے گئے ہیں ۔ لہذا والدین اچھے تعلیمی اداروں کا انتخاب کریں جہاں پر طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی یقینی ہو سکے انہوں نے کہا موجود ہ حکومت نے تعلیم کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ دی ہے ۔ میڈیکل کالج اور خواتین یونیورسٹی کا افتتاح موجودہ سال میں ہی ہوگا جبکہ اپنے حلقے میں ہی 4 کالجز کی منظوری دی ہے ۔ تاکہ تعلیم عام ہو سکے اور معاشرے میں کوئی بھی فرد کسی قسم کی مجبوری سے تعلیم کی نعمت سے محروم نہ رہ سکے ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خدمت ہی ہمارا شعار ہے پانچ سالہ دور اقتدار میں علاقے کے تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ عوام کے تعاون سے گزشتہ ڈھائی سالوں میں گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنا کر بھائی چارگی کو فروغ دیا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button