تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم-وزیراعلیٰ پنجاب سے دانش سکولز سے فارغ التحصیل ہوکراعلی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ملاقات دانش سکول پر تنقید کرنے والے سیاسی لیڈروںنے اپنے ... مزید-سپریم کورٹ کی سفارش پر قائم کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے اکیس غیر معیاری نجی اور سرکاری لاء کالجز بند کرنے کی سفارش کر دی-چیف جسٹس نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا-وزیراعلیٰ پنجاب کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت-وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین عوام کی خدمت کا ... مزید-فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے،ایسا انکشاف جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا-لاہور، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے،اعجازاحمد چوہدری نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ... مزید-پشاور، بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے پر صوبائی کابینہ کو بریفننگ واحد منصوبہ ہے جو قلیل عرصے اور کم لاگت سے مکمل ہوگا،پرویز خٹک مجموعی لاگت میں بسوں کی خریداری، اراضی، کمرشل ... مزید-عوام کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب نا کامی کا شکار ہوئی ہے ، سید صفدر حسین شاہ

GB News

نگر کے بہادر اور غیور عوام گلگت بلتستان کی طاقت کا سرچشمہ ہیں،میجر جنرل ثاقب محمود ملک

Share Button

نگر(علی مردان سے )فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہاہے کہ جب تک ہم موجود ہیں اپنے ملک اوراپنی قوم کی حفاظت کیلئے ہم اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہادیں گے اس اعتماد اور اس فخر کے ساتھ کہ تمام قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے ہفتہ کے روز نلت نگر میں گلگت بلتستان والی بال لیگ جس میں گلگت بلتستان کے دس اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سٹیڈیم میں میرے سامنے سبز ہلالی پرچم لگا ہوا ہے اس پرچم کے دائیں بائیں گلگت بلتستان کے دس اضلاع کی والی بال ٹیموں کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں انہیں دیکھ کر میرا سواسیر خون بڑھ گیا ہے اس لئے کہ یہ محض ٹیموں کے جھنڈے نہیں ہیں یہ ہمارے اتحاد اورطاقت کا نشانہ ہیں یہ اس چیز کی غمازی کرتے ہیں کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں گلگت بلتستان میں اس طرح کی کئی تقریبات کا انعقاد کر چکے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اورپاکستان کے عوام ایک ہیں انہوںنے کہا کہ نگر کے بہادر اور غیور عوام اس علاقے بالخصوص گلگت بلتستان کی طاقت کا سرچشمہ ہیں نگر کے عوام کے بارے میں میرے دل میں جواحساسات ہیں وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا آئندہ جب کبھی بھی دیگر علاقوں میں بات کروںگا وہاں پر نگر کا ذکرضرور آئیگاانہوںنے کہا کہ سکردو سرفہ رانگا میں بین الاقوامی معیار کاجیب ریلی کا انعقاد ہو،ہنزہ نگر میں جیب ریلی کا انعقاد ہو گلگت میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو غذرمیں گلگت بلتستان لیول کا فٹ بال ٹورنامنٹ ہو یا اب نگر میں گلگت بلتستان والی بال لیگ ہو ان سب کا روح رواں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اوران کی ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ نگر کی ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنرنگر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوںنے گلگت بلتستان والی بال لیگ کیلئے زبردست انتظامات کئے انہوںنے کہا کہ سپاہی ارشاد حسین کے والد سلمان خان مشعل راہ ہیں کہ مجھے ایسے سپوت پر فخر ہے جس نے ذاتی حیثیت میں جو کچھ وہ کرسکتے تھے انہوں نے کیا اگر ہم ایک قوم کے طورپر اپنااپنا چھوٹا حصہ اس میں ڈالتے رہیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی قوم کا بال بیکا بھی نہیں کرسکتی ہے تقریب سے بحیثیت مہمان اعزاز خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ آج اطمینان شکر اور فخر کا مقام ہے کہ ضلع نگر کے اس غیرت مند اورقربانیوں سے بھری سرزمین میں عوام کے تعاون سے گلگت بلتستان والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا جارہاہے انہوںنے کہا کہ میںجب بھی یہاںسے گزرتا تھا یہاںپر لوگوںکووالی بال کھیلتے ہوئے دیکھتاتھا دل میںایک خواہش تھی کہ یہاں پر ایک سٹیڈیم بنانا چاہیے ڈپٹی کمشنرنگر نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر نگر اور ان کی ٹیم نے یہ سٹیڈیم تعمیر کر کے نہ صرف ہمارا خواب پورا کیا بلکہ علاقے کی بہت بڑی ضرورت کو بھی پورا کیا ہے انہوںنے کہا کہ آج کے اس مادی دورمیں جہاں لوگ ایک فٹ کی زمین کیلئے صدیوں دشمنیاں کرتے ہیں سپاہی بشارت حسین شہید کے والد سلیمان نے ساڑھے تین کنال اراضی مفت لوگوں کو دے کر ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھولتے نہیں ہیں انہوںنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی وجہ سے علاقے میں مثالی ا من قائم ہوا ہے اگر عوام اس طرح امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھیں گے اورعلاقے میں رواداری کو فروغ دیں گے تونہ صرف علاقے میں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ ہم اس طرح کے مزید کھیلوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رکھیںگے۔تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمدنے کہا کہ ضلع نگر اور ضلع دیامر کے بارے میں یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ پایا جاتاہے کہ یہ لوگ شدید لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا پسند نہیں کرتے اس غلط تاثر کو ختم کرنے کیلئے چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان والی بال لیگ کی میزبانی ضلع نگر کو دے کراس غلط تاثر کو ختم کرنے کا ایک عظیم موقع فراہم کیا تاکہ بین الاضلاعی دوروں اور غلط فہمیوں کو ختم کر کے امن اور بھائی چارگی کو فروغ دیا جاسکے انہوںنے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ضلع نگر کے عوام کی جانب سے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا اس سے قبل جب فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری نلت نگر میں نئے تعمیرہونے والے شہید بشارت حسین سٹیڈیم پہنچے تو نگر کے اراکین اسمبلی جاوید حسین حاجی رضوان علی اور علاقے کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد فور س کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے فیتہ کاٹ کر شہید بشارت حسین سٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاع کیا۔

Facebook Comments
Share Button