تازہ ترین
GB News
بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث سکردو میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ، تین روز سے سکردو شہر مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوباہے ‘زندگی کے امور ٹھپ ہوگئے ہیں محکمہ برقیات اور واپڈا باہمی چپقلش سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کے ذریعے بری الذمہ ہونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں’بجلی کے حالیہ بحران کا حل نہ ہونابدترین نااہلی پر دلالت کرتا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ وہ محکمے جو عوام کے پیسوں پر چلتے ہوئے عیاشی کر رہے ہیں اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کے مرتکب ہیں اور ان سے کوئی باز پرس کرنے والا بھی نہیں ہے’اس جدید دور میں ایسے حالات کا پیدا ہونا غمازی کرتا ہے کہ عوام کی مشکلات کی کسی کو فکر نہیں ہوتی’مفت میں تنخواہیں وصول کی جاتی ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کر کے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے اور آئندہ اس کے اعادے کو روکنے کا بھرپور اہتمام کرتے ہوئے متبادل ذرائع پر بھی توجہ مرکوز کی جائے’بجلی کے جو منصوبے زیر تعمیر ہیں ان کی جلد از جلد تکمیل کو ممکن بنانے کی سعی کی جائے محکمہ برقیات ہو یا واپڈا انہیں اس صورتحال پر ہر قیمت پہ جوابدہ بنایا جائے۔